• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

شائع April 10, 2022
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بنوں میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی رات گئے کی گئی۔

محکمہ انسدادِ دہشت گردی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 اے کے 47 بندوقیں، 12 میگزین، گولہ بارود اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

حکام نے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ، ان پر حملے سمیت دیگر کیسز میں مطلوب تھے۔

پولیس کی جانب سے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں 2 نومبر 2021 کو سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا سے جاری کردہمیں بتایا گیا تھا کہ ٹیمیں علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کر کے واپس آتے ہوئے جب ہنگو کے علاقے جہازو بندہ پہنچیں تو ان پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مطلوب دہشت گرد ہلاک

حملے کے جواب میں سی ٹی ڈی ٹیم نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ دہشت گرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو مطلوب تھے۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں سے 4 ایس ایم جی، 16 چارجر، 4 بنڈولیر اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

علاوہ ازیں سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024