• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے پر ریشم کے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے

شائع April 10, 2022
اداکارہ نے شہباز شریف کی حمایت میں ویڈیو جاری کی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے شہباز شریف کی حمایت میں ویڈیو جاری کی—فائل فوٹو: فیس بک

جہاں متعدد شوبز شخصیات نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کا ساتھ دیا، وہیں ریشم نے ان کی حکومت ختم ہونے پر قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

ریشم نے عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے کے بعد انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قوم کو ایک باب کے خاتمے پر ڈھیروں مبارک باد پیش کیں۔

ریشم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں امید کا اظہار کیا کہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔

اپنی مختصر ویڈیو میں ریشم نے کہا کہ ان کے بہت سارے دوستوں، اداکاروں نے بہت ساری ویڈیوز بنائیں اور انہیں بھی مجبور کردیا کہ وہ بھی ایک ویڈیو بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان 'آؤٹ'

ریشم نے کہا کہ اسی وجہ سے انہوں نے بھی ایک ویڈیو بنائی ہے، تاکہ وہ اپنے دل کی بات کہیں اور پھر انہوں نے ویڈیو میں ’شہباز شریف زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کردیا۔

اداکارہ میرا نے ریشم کو مبارک باد بھی پیش کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ میرا نے ریشم کو مبارک باد بھی پیش کی—اسکرین شاٹ

ریشم کی جانب سے شہباز شریف کی حمایت میں نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے انہیں ان کے پسند کے شخص کے جلد وزیر اعظم بننے پر مبارک باد بھی پیش کیں۔

ریشم کی شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگانے کی ویڈیو پر اداکارہ میرا نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی، تاہم میرا نے اپنے سیاسی خیالات کا اظہار نہیں کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں ریشم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تعریفیں کرتی رہی ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024