• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قومی اسمبلی میں طویل خطاب: شاہ محمود قریشی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

شائع April 9, 2022
شاہ محمود قریشی کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا—اسکرین شاٹ
شاہ محمود قریشی کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا—اسکرین شاٹ

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے ہونے والے 9 اپریل کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے طویل خطاب کرنے کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگئے۔

شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک خطاب کیا تو ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا اور ان پر مِیمز بنائیں گئیں۔

بعض لوگوں نے ٹوئٹس میں یہ دعوے بھی کیے کہ شاہ محمود قریشی کو پارٹی کی جانب سے تین گھنٹے تک خطاب کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں اور اگر وہ اتنا طویل خطاب نہ کر سکے تو ان کی جگہ کوئی اور رکن خطاب کرے گا۔

بعض لوگوں نے ان کے خطاب کے مندرجات بھی ٹوئٹ کیں، تاہم زیادہ تر لوگوں نے ان کے طویل خطاب پر مِیمز شیئر کیں۔

ایک مداح نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے معزز صارف کی کلپ شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ شاہ محمود قریشی اپنے خطاب کو تین گھنٹے تک طویل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔

بعض مداحوں نے بولی وڈ فلموں کی کلپس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ محمود قریشی اپوزیشن کا صبر آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بعض صارفین نے شاہ محمود قریشی کے خطاب کی باتیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر خارجہ کو اتنا ہلکا نہ لیا جائے۔

صحافی مرتضیٰ سولنگی نے وزیر خارجہ کے خطاب پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں آج ’حسب حال‘ پروگرام کا انتظار رہے گا، وہ چاہتے ہیں کہ عزیزی پروگرام میں شاہ محمود قریشی کا روپ دھاریں۔

کچھ لوگوں نے میمز شیئر کیں کہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں خطاب کی تقریر تیار کرتے ہوئے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ محمود قریشی کو بولی وڈ میں اوڈیشن بھی دینا چاہیے۔

کچھ صارفین نے شاہ محمود قریشی کے خطاب کو اپوزیشن کو راستے دکھانے سے تشبیح بھی دی۔

جہاں عام لوگوں نے شاہ محمود قریشی کے طویل خطاب پر مزاحیہ تبصرے کیے، وہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

کچھ لوگوں نے میمز شیئر کیں کہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کے بعد پی ٹی آئی کے حامی ان پر صدقے جا رہے ہیں۔

بعض صارفین نے ان کے خطاب پر بھی مزاحیہ تبصرے کیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024