• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے 20 سال بعد دوبارہ منگنی کرلی

شائع April 9, 2022
گلوکارہ نے مداحوں کو بھیجے نیوز لیٹر میں منگنی کی تصدیق کی، رپورٹ—فائل فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ نے مداحوں کو بھیجے نیوز لیٹر میں منگنی کی تصدیق کی، رپورٹ—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی شوبز میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلک نے دو دہائیاں بعد دوبارہ منگنی کرلی۔

شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے کئی ماہ تک تعلقات میں رہنے کے بعد تقریبا 20 سال بعد دوبارہ منگنی کرلی۔

رپورٹ میں جینیفر لوپیز کی بہن کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی گئی کہ دونوں نے منگنی کرکے اپنے تعلقات کو رشتے میں تبدیل کیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی منگنی کی تصدیق جینیفر لوپیز کی جانب سے اپنے مداحوں کو جاری کیے گئے نیوز لیٹر میں بھی کی گئی۔

دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں—فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں—فائل فوٹو: رائٹرز

شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جینیفر لوپیز کی جانب سے مداحوں کو بھیجے گئے نیوز لیٹر میں انہوں نے اپنی منگنی کی تصدیق کی، تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

دونوں کے درمیان دو دہائیوں بعد گزشتہ برس جون میں قربتیں بڑھنے کی خبریں اس وقت آئی تھیں جب کہ جینیفر لوپیز نے چوتھی شادی سے قبل مارچ 2021 میں سابق بیس بال کھلاڑی و کاروباری شخص روڈرگیوز سے منگنی ختم کرلی تھی۔

جینیفر لوپیز اور روڈرگیوز نے 2019 میں منگنی کی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک شادی کرلیں گے مگر ایسا نہ ہوسکا تھا۔

دونوں کے درمیان بیس سال بعد دوبارہ تعلقات استوار ہوئے ہیں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
دونوں کے درمیان بیس سال بعد دوبارہ تعلقات استوار ہوئے ہیں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

روڈرگیوز سے منگنی ختم ہونے کے بعد جون 2021 میں جینیفر لوپیز نے پرانے ساتھی بین ایفلک سے تعلقات استوار کرلیے تھے، جن سے اب انہوں نے منگنی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: دو دہائیوں بعد جینیفر لوپیز اور بین ایفلک میں دوبارہ قربتیں بڑھنے لگیں

دونوں نے نے دو دہائیاں قبل بھی منگنی کی تھی مگر شادی سے قبل انہوں نے اپنا رشتہ ختم کرلیا تھا۔

دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے منگنی بھی کی تھی مگر ان کے درمیان 2003 کے اختتام پر علیحدگی ہوگئی تھی۔

جینیفر لوپیز کی پہلے تین جب کہ بین ایفلک کی ایک شادی طلاق پر ختم ہوچکی ہے، اب اگر دونوں نے شادی کرلی تو یہ اداکارہ کی چوتھی اور اداکار کی دوسری شادی ہوگی۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں 2022 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

2002 میں بھی دونوں نے منگنی کی تھی جو شادی سے قبل ختم کردی گئی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
2002 میں بھی دونوں نے منگنی کی تھی جو شادی سے قبل ختم کردی گئی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024