• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

دو شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیراعظم نے سیکیورٹی اداروں کو کھلی چھوٹ دے دی

شائع April 9, 2022
اسرائیلی اہلکار نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے یروشلم جانے والی فلسطینی خواتین کو روکتے ہوئے —فائل فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی اہلکار نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے یروشلم جانے والی فلسطینی خواتین کو روکتے ہوئے —فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے آپریشن کی 'مکمل آزادی' دے دی۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت اٹھایا گیا کہ جب ایک تازہ ترین ہلاکت خیز حملے میں ایک فلسطینی بندوق بردار نے ایک مشہور علاقے میں 2 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے تل ابیب میں حملے کے چند گھنٹے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس جنگ کی کوئی حدیں نہیں ہیں اور نہ ہوں گی۔'

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ

اسرائیل کے ساحلی شہر میں عوامی خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے فوج، شن بیٹ (مقامی سیکیورٹی ایجنسی) اور تمام سیکیورٹی فورسز کو کارروائی کی مکمل آزادی دے رہے ہیں۔'

غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے والی فلسطینی تحریک حماس اور اسلامی جہاد گروپ نے حملے کی تعریف کی لیکن ذمہ داری قبول کرنے سے باز رہے۔

قبل ازیں جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک فلسطینی بندوق بردار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، جس نے جمعرات کی شام کو مصروف شراب خانوں اور ریسٹورنٹس کی ایک سڑک پر فائرنگ کر کے دو اسرائیلی مردوں کو ہلاک اور ایک درجن سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔

تقریباً ایک ہزار بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس اور فوج کے دستے تل ابیب میں ایک گھنٹے تک مجرم کو تلاش کرتے رہے، جبکہ مقامی لوگ ریسٹورنٹ کے کچن اور گھروں میں چھپے بیٹھے رہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل ایک ’نسل پرست‘ ریاست ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے نفتالی بینیٹ کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے 'تقریباً 200 گرفتاریاں' کی ہیں اور 'اگر ضرورت پڑی تو گرفتاریاں ہزاروں کی تعداد میں ہوں گی'۔

ہلاک ہونے والے دو اسرائیلی مردوں کا نام تومر موراد اور ایتم مگینی تھا، دونوں 27 سال کے تھے اور فار سبا شہر سے تعلق رکھنے والے بچپن کے دوست تھے۔

پولیس کمشنر یاکوف شبطائی نے کہا کہ خصوصی دستوں نے تل ابیب کے تاریخی عرب ضلع جافا کے پرانے شہر میں حملہ آور کا سامنا کیا، اور فائرنگ کے تبادلے سے دہشت گرد کو ختم کر دیا۔

اسرائیل کی شن بیٹ ایجنسی نے حملہ آور کا نام 28 سالہ رعد ہازم بتایا جو اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین سے تعلق رکھتا ہے، جہاں گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے ایک چھاپے میں تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Apr 09, 2022 02:20pm
فلسطینی عوام کو بھی اپنی حفاظت کے لئے آزادی ہونی چاہئے

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024