• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

طوبیٰ انور سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر عامر لیاقت کو تنقید کا سامنا

شائع April 8, 2022 اپ ڈیٹ April 12, 2022
طوبیٰ اور عامر لیاقت نے 2018 میں شادی کی اور 2022 میں ان کی خلع ہوگئی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
طوبیٰ اور عامر لیاقت نے 2018 میں شادی کی اور 2022 میں ان کی خلع ہوگئی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان اور متنازع اسکالر عامر لیاقت حسین کو سابق اہلیہ طوبیٰ انور کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

طوبیٰ انور اور عامر لیاقت نے جولائی 2018 میں شادی کی تھی اور رواں برس دونوں کے درمیان خلع ہوگئی تھی۔

خلع ہونے کے بعد عامر لیاقت نے خود سے 31 برس کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کرلی تھی اور انہوں نے اس وقت بھی طوبیٰ انور کے حوالے سے متنازع باتیں کی تھیں۔

تاہم حال ہی میں انہوں نے طوبیٰ انور کی مِیمِ کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تو لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

عامر لیاقت نے اپنی سابق اہلیہ طوبیٰ انور کی افطار کی تصویر پر بنی مِیمِ شیئر کی، جس پر انہوں نے نامناسب کیپشن دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین اور طوبیٰ کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

عامر لیاقت نے جو مِیمِ شیئر کی تھی، اس میں طوبیٰ انور کو افطار کرتے دیکھا جا سکتا تھا، ساتھ میں کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ سیدہ طوبیٰ شیطان کے بغیر پہلی افطاری کرتے ہوئے۔

ان کی مذکورہ مِیمِ کو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی کہ ’ارے یہ تو وہی ہے ہاں وہی، ارے شیطان تو ویسے بھی نظر نہیں آتا پھر یہ کسے ڈھونڈ رہی ہے‘؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ ممکن ہے کہ یہ شیطان کو نظر نہ آتی ہو اور شیطان اسے نہ دیکھ پاتا ہو؟‘

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی طوبیٰ سے شادی پر پہلی اہلیہ اور بیٹی کا ردعمل

عامر لیاقت نے مذکورہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی مگر اس پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا، تاہم ان کی اسی پوسٹ کو دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق اہلیہ کی ایڈٹ شدہ تصویر یعنی مِیمِ پر شیطان سے متعلق جملے لکھنے پر لوگوں نے عامر لیاقت کے لیے بھی سخت الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ وہ خود تو عوام کے سامنے ننگا ہو چکے ہیں، اب وہ کبھی تیسری اہلیہ کے لیے بھی ایسے ہی الفاظ استعمال کریں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض لوگوں نے عامر لیاقت کے الفاظ پر توبہ استغفار کی اور لکھا کہ انہیں سابق اہلیہ کے لیے کچھ تو اچھے الفاظ استعمال کرنے چاہیے۔

کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کا دماغ مکمل طور پر خراب ہو چکا ہے، کچھ نے لکھا کہ یہ شخص رمضان میں بھی بعض نہیں آیا اور کسی نے انہیں ’جاہل‘ قرار دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ تر لوگوں نے عامر لیاقت کے لیے نامناسب اور سخت الفاظ کا استعمال کیا، تاہم کچھ لوگوں نے ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے ان کی باتوں پر ہنسنے کا مشورہ بھی دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024