• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرپشن کے الزامات کے بعد خاتونِ اوّل کی دوست ’ملک سے فرار‘

شائع April 5, 2022
فرح خان کے شوہر اس سے قبل ہی ملک چھوڑ چکے تھے— فائل فوٹو: ٹوئٹر
فرح خان کے شوہر اس سے قبل ہی ملک چھوڑ چکے تھے— فائل فوٹو: ٹوئٹر

خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان ملک چھوڑ کر دبئی منتقل ہوگئیں، اپوزیشن کی جانب سے ان پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح خان اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے شوہر اس سے قبل ہی ملک چھوڑ چکے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر پر فرح خان کا نام کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر اعظم کی اہلیہ کی دوست نے افسران کی مرضی کے مطابق تعیناتیوں میں بڑے پیمانے پر رقم بٹوری ہے۔

مریم نواز نے اسے ’سب سے بڑا اسکینڈل‘ قرار دیا تھا جس میں 6 ارب روپے کی بدعنوانی کی گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ ’میں بشریٰ بی بی کی دوست فرح کا نام لینے کی ہمت رکھتی ہوں، جنہوں نے تقرر اور تبادلوں کی مد میں کروڑوں روپے حاصل کیے اور یہ براہِ راست بنی گالہ (عمران خان کی رہائش گاہ) سے منسلک ہے‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک بار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت واپس گھر چلی جائے تو عمران خان اینڈ کمپنی کی دماغ چکرا دینے والی کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان قوم کے ساتھ مخلص نہیں، علیم خان

مریم نواز نے کہا تھا کہ ’6 ارب روپے کے تقرر و تبادلے کے سب سے بڑے اسکینڈل کا تعلق بنی گالہ سے ہے، آنے والے وقتوں میں شواہد منظر عام پر آنا شروع ہوجائیں گے، عمران خان کو ڈر ہے کہ اگر وہ اقتدار سے باہر ہوگئے تو ان کی چوری منظر عام پر آجائے گی‘۔

برطرف گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعظم کے پرانے دوست علیم خان نے بھی الزام لگایا کہ فرح خان نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی مدد سے پنجاب میں کروڑوں روپے لے کر تقرر و تبادلے کروائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024