• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی20 میچ کیلئے پاکستان فیورٹ قرار

شائع April 4, 2022
پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز میں 1-2 سے شکت دی—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز میں 1-2 سے شکت دی—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو ایک روزہ سیریز میں شان دار کارکردگی کے بعد عالمی چمپیئن آسٹریلیا کے خلاف 5 اپریل کو شیڈول واحد ٹی20 میچ کے لیے بھی فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان ارون فنچ نے کہا کہ ‘ہمیں بابر اعظم اور امام الحق کی جانب سے شان دار کارکردگی کا سامنا تھا’۔

آسٹریلیا کے نگران کوچ اینڈریو مک ڈونلڈ نے بھی بابراعظم کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے گراؤنڈ میں ہمیشہ خطرناک ٹیم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک روزہ سیریز میں انتہائی شان دار کارکردگی دکھائی اور ہمارے لیے مشکلات کھڑی کیں۔

خیال رہے کہ بابراعظم نے ون ڈے سیریز کے تین میچوں میں 276 رنز بنائے تھے اور ان کے ساتھ اوپنر امام الحق نے 298 رنز بنائے تھے اور اس شان دار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے 349 رنز کا ہدف حاصل کرکے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا تھا۔

انجریز کی شکار آسٹریلیا کی ٹیم میں گزشتہ برس دبئی میں ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینے والی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست کے بعد فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف ٹی20 ریکارڈ کے مطابق برتری حاصل ہے جہاں 22 میں سے 12 میں کامیابی حاصل ہوئی، ایک میچ برابر اور ایک کا بے نتیجہ ختم ہوا۔

آسٹریلوی کوچ مک ڈونلڈ نے ایک روزہ سیریز میں جدوجہد کرتے ہوئے نظر آنے والے کپتان فنچ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے میچ میں 23 رنز اور دیگر میچوں میں مسلسل صفر پر آؤٹ ہوئے تاہم وہ فارم میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس طرح کی مشکلات سے گزرنے کی صلاحیت ہے۔

مکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ کیا ہم سمجھتے ہیں وہ اس سطح پر کھیلنے کے لیے اچھی پوزیشن پر ہے تو 100 فیصد ہاں اور یہ ہمارے لیے بہت سادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپنر ایشٹن آگر اور اضافی کھلاڑی جوش انگلیس کووڈ کی وجہ سے ایک روزہ سیریز سے باہر ہونے کے بعد دستیاب ہونا چاہیے۔

میچ کے لیے دونوں اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابراعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدرعلی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، زاہد محمود، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر

آسٹریلیا: ارون فنچ (کپتان)، شین ایبٹ، ایشٹن آگر، جیسن بیہرنڈورف، الیکس کیری، بین ڈوارشوئس، ناتھن ایلیس، کیمرون گرین، ٹریویس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنو لبوشین، بین مک ڈومٹ، مارکوس اسٹوئنس، مچل سوئپسن، ایڈم زیمپا

امپائر: علیم ڈار (پاکستان) اور احسن رضا (پاکستان)

ٹی وی امپائر: آصف یعقوب (پاکستان) میچ ریفری: محمد جاوید ملک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024