• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹوئٹر پر فرح خان کا نام کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

شائع April 4, 2022
ستمبر 2021 میں بشریٰ بی بی کی جانب سے پنجاب کے ذہنی صحت کے مرکز کے دورے پر لی گی فرح بی بی کے ساتھ تصویر—فوٹو: انسٹاگرام
ستمبر 2021 میں بشریٰ بی بی کی جانب سے پنجاب کے ذہنی صحت کے مرکز کے دورے پر لی گی فرح بی بی کے ساتھ تصویر—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان میں 4 اپریل کی شام ٹوئٹر پر فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آیا تو کئی لوگ پریشان رہ گئے کہ یہ کون ہیں؟

پاکستانی سیاست میں تو گزشتہ چند ہفتوں سے فرح خان کے نام کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں مگر 4 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما علیم خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں مذکورہ نام لیے جانے کے بعد یہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پرآیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان! پی ٹی آئی کیلئے مجھ سے آدھی قربانی کسی نے دی ہوتو بتائیں، علیم خان

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان نے کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ عمران خان یا ان کے اہل خانہ کا نام نہیں لینا چاہتے مگر فرح خان نے بہت کرپشن کی ہے۔

علیم خان نے الزام عائد کیا کہ فرح بی بی ہر ٹھیکے اور ہر پوسٹنگ و ٹرانسفر میں موجود تھیں اور ان کے خیال میں اب وہ پاکستان سے باہر نکل گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا کہ فرح بی بی شوہر سمیت ملک سے فرار ہو چکی ہیں اور یہاں سے تمام چیزیں سمیٹ کر جا چکی ہیں۔

علیم خان نے سوال کیا کہ فرح خان کا کیا کردار تھا، وہ کسے پیسے پہنچا رہی تھیں؟ ساتھ ہی کہا کہ جب تحقیقات ہوگی تو سب سامنے آجائے گا۔

انہوں نے بات چیت کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بھی سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ پنجاب میں تین تین کروڑ روپے می کمشنر لگتے تھے، وہاں ایس پی اور ڈی ایس پی کے الگ ریٹ تھے۔

علیم خان کی جانب سے فرح بی بی نام لیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ آخر قومی احتساب بیورو (نیب) فرح خان کے نام پر خاموش کیوں ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے عثمان بزدار اور فرح خان کی کرپشن سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ عمران خان قانون توڑنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ لاہور اور اسلام آباد میں حکومت کرنا چاہتے ہیں اور اپنی پسند کے نگراں لوگ لانا چاہتے ہیں، تاکہ وہ فرح گجر سمیت دیگر لوگوں کو بچا سکیں۔

اینکر طلعت حسین نے علیم خان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ٹوئٹ کی کہ ماضی میں عمران خان کی مالی مدد کرنے والے علیم خان نے اب عمران خان کو فراڈ قرار دیتے ہوئے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح بی بی پر براہ راست انگلیاں اٹھائی ہیں اور کہا ہے کہ تین تین کروڑ روپے میں پوسٹنگ ہوتی رہی۔

اسد علی طور نے اپنی ٹوئٹ میں انگریزی اخبار کی خبر ٹوئٹ کی، جس میں بتایا گیا تھا کہ فرح بی بی قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوکر دبئی چلی گئیں اور ان کے شوہر پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں۔

بعض افراد نے یاد دلایا کہ سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے فرح بی بی کا نام لیا تھا جب کہ بعض لوگوں نے علیم خان کو کہا کہ اگر ان کے پاس فرح خان کے حوالے سے ثبوت ہیں تو وہ عدالت سے رجوع کریں۔

بعض لوگوں نے لکھا کہ عمران خان کے دور میں کرپشن کرنے والے لوگ حکومت ختم ہوتے ہی ملک سے فرار ہونا شروع ہوگئے اور فرح خان بھی ملک سے چل گئیں۔

بعض لوگوں نے فرح خان کے ملک سے چلے جانے کی خبریں بھی ٹوئٹ کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024