• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

احسن خان نے اپنے ’برٹش ایشین‘ انٹرویو کی وائرل ویڈیو دوبارہ بنا ڈالی

شائع April 4, 2022
اداکارہ نے بچوں کے ساتھ ویڈیو کو دوبارہ بنایا—اسکرینش اٹ
اداکارہ نے بچوں کے ساتھ ویڈیو کو دوبارہ بنایا—اسکرینش اٹ

معروف اداکار و میزبان احسن خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی پرانی ویڈیو کو شائقین کے لیے دوبارہ بنا ڈالا۔

احسن خان کی انٹرنیٹ پر حال ہی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں برٹش انگلش لہجے میں بات کرتے دکھائی دیے تھے۔

مذکورہ ویڈیو میں احسن خان ایک تقریب میں دوران انٹرویو برطانوی انگریزی لہجے میں بات کرتے ہوئے بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ برٹش ایشین شخص ہیں اور وہ یہاں اور وہاں یعنی برطانیہ اور پاکستان میں رہتے اور کام کرتے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں احسن خان اپنے ڈرامے ’اڈاری‘ کا نام بھی انگریزی لہجے میں غلط لیتے ہیں اور حال ہی میں ان کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کے لہجے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب احسن خان نے اسی ویڈیو کو بچوں کے ساتھ دوبارہ بنایا، جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

احسن خان کی اصلی ویڈیو 2017 کی ہے، جب انہوں نے لندن میں ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کےبعد وہاں کی میڈیا کو انٹرویو دیا تھا۔

اداکار کی مذکورہ ویڈیو پر کامیڈین علی گل پیر نے بھی پیروڈی بنائی تھی جو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کے انداز کو سراہا۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ’برٹش ایشین‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ پر رہا تھا اور لوگوں نے احسن خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طرح طرح کی میمز بنائیں۔

احسن خان نے خود پر ہونے والی تنقید او میمز پر غصہ کرنے کے بجائے لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی ہی پرانی ویڈیو کو پیروڈی بنا ڈالی، جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکار کی ویڈیو پر جہاں لوگوں نے میمز بنائیں، وہیں شوبز شخصیات نےان کی جانب سے پیروڈی تیار کرنے کی بھی تعریفیں کیں۔

شوبز شخصیات نے احسن خان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ
شوبز شخصیات نے احسن خان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024