اوپو ایف 21 پرو اسمارٹ فون 12 اپریل کو متعارف ہوگا
اوپو کی جانب سے ایف 21 کے 4 جی اور 5 جی ماڈلز 12 اپریل کو متعارف کرائے جارہے ہیں۔
مگر اس نئے فون کے بارے میں تفصیلات قبل از وقت سامنے آگئی ہیں۔
اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ے 5 جی ماڈل کی قیمت 63 ہزار پاکستانی روپے جبکہ 4 جی ماڈل 53 ہزار پاکستانی روپے تک دستیاب ہوگا۔
لیکس کے مطابق اوپو ایف 21 پرو 4 جی میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر دیا جائے گا۔
فون میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پل امولیڈ ڈسپلے موجود ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 12.1 سے کیا جائے گا۔
فنگر پرنٹ سنسر کو ڈسپلے کے اندر نصب کیا جائے گا جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔
فون کا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا جو پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہوگا۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 2 میگا پکسل مائیکرو اسکوپ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ یونٹس کیمرے موجود ہوں گے۔
یہ فون سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا جارہا ہے مگر امکان ہے کہ پاکستان میں بھی یہی اپریل میں ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔