جب عمران خان نکلے گا تو یہ اسے گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت شدید خطرات سے دوچار ہے اور جب عمران خان نکلے گا تو یہ اسے گرفتار کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت تماش بینوں کے چنگل میں ہے، حالات تشویشناک ہیں اور جمہوریت شدید خطرات سے دوچار ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: عدم اعتماد کے باوجود نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عمران خان کام جاری رکھیں گے، شیخ رشید
ان کا کہنا ہے کہ حالات بہت گمبھیر اور پریشان کن ہیں، ایک ہی طریقہ ہے کہ قوم الیکشن میں چلی جائے، لڑائی جھگڑیں ہوں تو لوگ گرفتار ہوں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب عمران خان نکلے گا تو یہ اسے گرفتار کریں گے، عمران خان پاکستان میں بڑے بڑے جلسے کرے گا، میرا اندازہ ہے کہ یہ عمران خان کو گرفتار کریں گے، یہ برداشت نہیں کریں گے کہ عمران خان اس طاقت سے نکلے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرملکی طاقتیں بھی یہ نہیں چاہیں گی کہ عمران خان سارے ملک میں ان کے خلاف فضا بنا دیں۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے ہماری ساری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، آج سے کھیل شروع ہوا ہے ، دیکھیں یہ کتنے دن کھیلتے ہیں اور ہمیں بھرپور کوشش کرنی ہے کہ آئینی، قانونی اور اقتصادی معاملات کو سامنے رکھ کر مقابلہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: تین کا ٹولہ کرسی کی لالچ اور نیب کیسز کے خوف میں مبتلا ہے، شاہ محمود قریشی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم ہار بھی گئے تو کوئی بات نہیں، ہم دس، دس مہینوں میں گھر گئے ہیں، یہ تو چار سال ہو گئے ہیں، یہ گنتی کریں کہ یہ کتنے دن لگائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بھی شیخ رشید احمد نے ملک میں فوری نئے انتخابات کی تجویز پیش کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ اب دو ہی راستے ہیں، پہلا یہ کہ ملک میں انتخابات کرا دیے جائیں اور دوسرا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام 155 سے 160 لوگ اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں۔
مزید پڑھیں: چوہدری سرور برطرف، عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب مقرر
ان کا کہنا تھا کہ اب دو ہی راستے ہیں، پہلا یہ کہ ملک میں انتخابات کرا دیے جائیں اور دوسرا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام 155 سے 160 لوگ اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں۔