• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

رنگت کا طعنہ دینے والے افراد کو اُشنا شاہ کا کرارا جواب

شائع April 2, 2022
اداکارہ نے لکھا کہ ان کی رنگت سانولی اور پیاری ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے لکھا کہ ان کی رنگت سانولی اور پیاری ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اُشنا شاہ نے رنگت کا طعنہ دینے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رنگت بہت ہی پیاری اور سانولی ہے، وہ کیوں میک اپ کرکے اسے گورا کریں گی؟

اُشنا شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر یورپی ملک آسٹریا کے شہر دوستین کی سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کیں، جن پر مداحوں نے ان کی رنگت سے متعلق کمنٹس کیے۔

اداکارہ نے دوستین شہر سے قبل آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سمیت دیگر شہروں کی تصاویر بھی شیئر کیں جب کہ انہوں نے ترکی کی سیر و تفریح کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

تاہم لوگوں نے انہیں دوستین شہر کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی رنگت کا طعنہ دیا اور ذو معنی جملوں میں دعویٰ کیا کہ شاید اداکارہ نے چہرے پر فلٹرز کا استعمال کرکے اسے گورا بنایا ہے مگر وہ ہاتھوں پر فلٹر لگانا بھول گئیں۔

اداکارہ نے جو تصاویر شیئر کیں، ان میں سے ایک تصویر ایسی بھی تھی، جس میں ان کے ہاتھ میں آئس کریم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میرل اسٹریپ کو دیکھ کر اداکاری کا شوق ہوا، اُشنا شاہ

لوگوں نے ان کی آئس کریم کی تصویر میں ان کے ہاتھ کی رنگت سانولی ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ وہ ہاتھوں پر بھی میک اپ کرلیا کریں یا پھر وہاں پر بھی فلٹرز کا استعمال کرتیں۔

ایک مداح نے طنزیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے لکھا کہ ان کے ہاتھ بہت پیارے لگ رہے ہیں، وہ وہاں فلٹرز لگانا بھول گئیں۔

ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ ’باجی ہاتھوں پر بھی میک اپ کرلیا کریں، وہ بہت کالے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: اشنا شاہ ’ہیرا منڈی‘ پر سیریز بنائے جانے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی سے نالاں

اسی طرح دوسرے لوگوں نے بھی ان پر طنز کی اور انہیں رنگت کے طعنے دیے، جس پر اداکارہ نے بھی انہیں کرارا جواب دیا۔

لوگوں نے ان کے ہاتھوں کی رنگت پر انہیں طعنے دیے—اسکرین شاٹ
لوگوں نے ان کے ہاتھوں کی رنگت پر انہیں طعنے دیے—اسکرین شاٹ

اُشنا شاہ نے سانولی رنگت کا طعنہ دینے والے افراد کے لیے آئس کریم کون والی تصویر کو اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا اور فخر کیا کہ ان کی رنگت ’سانولی‘ ہے۔

اُشنا شاہ نے لکھا کہ ان کی ہاتھوں کی تصویر پر سانولی رنگت رکھنے والے پاکستانیوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں رنگت کا طعنہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ کے آنے والے گانے کی تصاویر پر مداح برہم

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ ڈرائیونگ کرتی ہیں، دوسرے کام کرتی ہیں اور دھوپ میں چلتی ہیں، جس وجہ سے یقینی طور پر ان کی جلد پر اثر پڑتا ہے اور یہ کہ وہ ’سانولی‘ ہیں۔

اداکارہ نے طعنے دینے والوں کو کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے طعنے دینے والوں کو کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ

اُشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ان کی رنگت سانولی اور خوبصورت ہے اور یہ کہ ان کے ہاتھ سرخ نیل پالش پر بہت ہی پرکشش لگ رہے ہیں، وہ کیوں انہیں میک اپ یا فلٹرز کے ذریعے گورا کریں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرز کے رقص پر اشنا شاہ کی تنقید اور پھر معافی

ساتھ ہی اداکارہ نے رنگت پر طعنہ دینے والے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ انگریزوں کی ملازمت سے نکل آئیں، 1947 کو گزرے ہوئے زمانہ ہوچکا۔

اُشنا شاہ سے قبل دیگر اداکاراؤں کو بھی ان کی گہری اور سانولی رنگت پر طعنے دیے جاتے رہے ہیں جب کہ انہیں لباس و انداز پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024