• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انتظار ختم، ’کملی‘ کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع April 2, 2022
فلم میں صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

فلم ساز سرمد سلطان کھوسٹ نے شائقین کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’کملی‘ کا مختصر ٹیزر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس ریلیز کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

’کملی‘ کی شوٹنگ 2019 سے جاری تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے 2020 کے آخر یا پھر 2021 میں جاری کیا جائے گا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش موخر ہوتی رہی۔

اب فلم کی ٹیم نے اس کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس 3 جون کو سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

جاری کیے گئے ٹیزر ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ’کملی‘ انتہائی حساس اور اہم سماجی موضوع پر بنائی گئی منفرد فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کملی' کی ریلیز سے قبل ہی صبا قمر نے دوسری فلم سائن کرلی

ٹیزر دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ہوگی، تاہم اس میں مرد بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

مختصر ٹیزر ٹریلر میں صبا قمر اور ثانیہ سعید سمیت عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں فلم کے ڈائیلاگز کے بجائے پس پردہ موسیقی میں اس کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جن سے فلم کے حساس موضوع کا عندیہ ملتا ہے۔

فلم کو تین جون کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو تین جون کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کس حساس اور اہم سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس کے حوالے سے صبا قمر پہلے ڈان امیجز کو بتا چکی ہیں کہ ’کملی‘ میں ان کا کردار اب تک کے کرداروں سے بہت مختلف ہے۔

صبا قمر نے ڈان کو بتایا تھا کہ ’کملی‘ میں ان کا کردار ان کے دل کے بہت قریب ہے، تاہم انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کی 'چیخ' کے بعد 'کملی'

انہوں نے ’کملی‘ کی کہانی پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم کی کہانی کافی متاثر کن ہے اور اسے سنجیدہ رومانوی کہانی کہا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس فلم کو اپنی بولی وڈ فلم’ہندی میڈیم‘ سے بھی بڑی فلم قرار دیا تھا۔

’کملی‘ کے ڈائلاگ فاطمہ ستار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ نے دی ہیں۔

اسے سرمد کھوسٹ نے کنول اور عرفان کھوسٹ کے ہمراہ پروڈیوس کیا ہے اور اسے ’کھوسٹ‘ فلم کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

’کملی‘ کے علاوہ عیدالفطر پر صبا قمر کی ایک اور رومانٹک کامیڈی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ بھی ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024