• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

شائع April 1, 2022
سعودی اخبار کے مطابق حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا
—فوٹو: شٹراسٹاک
سعودی اخبار کے مطابق حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا —فوٹو: شٹراسٹاک

سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا اور پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہوگا۔

سعودی اخبار دی سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، اس کے علاوہ سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا، متحدہ عرب امارات میں ہفتہ 2 اپریل کو یکم رمضان ہوگا۔

حرمین شریفین ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق رمضان المبارک 1443 کا آغاز آج رات سے ہوگا، حرمین شریفین میں آج سے نماز تراویح کی ادائیگی شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد الحرام، مسجد نبوی میں 2 سال بعد اعتکاف کی اجازت

خیال رہے کہ 2019 ٰکے بعد یہ پہلا سال ہوگا جب سعودی عرب میں رمضان المبارک کورونا وائرس کی پابندیوں کے بغیر منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے دو سال بعد رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی اخبار سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اعلان حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے اس سال کے رمضان کے لیے ایوان صدر کے منصوبے کے آغاز کے لیے منعقدہ ایک سالانہ اجلاس کے دوران کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر جلد ہی اپنی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامے کا اجرا شروع کر دے گا، عبد الرحمٰن السدیس نے مزید کہا کہ اجازت نامے کچھ شرائط کے مطابق جاری ہوں گے اور اس سلسلے میں کچھ اصول طے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے زیادہ تر کورونا وائرس سے متعلق عائد پابندیاں اٹھا لیں تھیں جن میں عوامی مقامات پر سماجی دوری اور ویکسین شدہ آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط بھی شامل تھی، پابندیاں اٹھانے کا مقصد ایسے اقدامات کرنا تھا جن سے مسلمان حجاج کی آمد میں آسانی ہو۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024