سیف کو کہا ہے 60 سال کی عمر میں بچہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی، کرینہ کپور
بولی وڈ ’بیبو‘ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کو خبردار کیا ہے کہ وہ ’باز‘ آجائیں اور 60 سال کی عمر میں والد بننے کی کوشش نہ کریں۔
سیف علی خان اس 51 سال کی عمر سے زائد ہو چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور 41 برس کی ہیں، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔
دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں اب تک دو بچے ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر سیف علی خان کو چار بچے ہیں۔
سیف علی خان کو پہلے دو بچے سارہ خان اور ابراہیم علی خان ہیں، انہوں نے پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے 1991 میں کی تھی جو کہ شوہر سے 13 سال زائد العمر تھیں۔
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے کرینہ کپور سے شادی کی تھی۔
کرینہ کپور نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ووگ انڈیا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں والدہ بننے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ جب انہوں نے پہلے بچے کو 2016 میں جنم دیا تھا، اس وقت وہ کتنی خوفزدہ تھیں اور اب وہ کتنی مطمئن ہیں۔
اسی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ بچوں کی صحت اور ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے انتہائی محطاط ہیں، اس وقت بھی ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کا کمرہ دن میں 10 بار صاف کرایا جاتا ہے اور اس میں کسی بھی جانور کو داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اور پہلے حمل ٹھہرنے کی خبر میڈیا میں شہ سرخیوں کے طور پر شائع ہوئی مگر دوسرے بچے کی پیدائش اور حمل کے وقت خوشنصیبی سے وہ قدرے مطمئن اور پرسکون رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے بچے کے حمل کے وقت کورونا کی وجہ سے اگرچہ وہ گھر میں تھیں، تاہم اس باوجود وہ کام کرتی رہتی تھیں۔
اسی انٹرویو میں انہوں نے شوہر کے بطور والد کی طرز زندگی پر بھی بات کی اور سیف علی خان کی تعریفیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
ان کے مطابق سیف علی خان نے بلوغت کے بعد ہر دہائی میں ایک بچے کی پیدائش کی اور ان کے پہلے بچے یعنی سارہ علی خان اور آخری بچے یعنی جہانگیر علی خان کی عمر میں 25 سال کا فرق ہے۔
بولی وڈ ’بیبو‘ کے مطابق سیف علی خان پہلے دونوں بچے جوان ہیں اور ان کے باقی دونوں بیٹے بھی خوشنصیب ہیں کہ انہیں پیار کرنے والا والد ملا‘۔
انہوں نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام بچوں کو یکساں پیار اور محبت دیتے ہیں اور انہوں نے شوہر کی بچوں سے محبت کو دیکھتے ہوئے انہیں خبردار بھی کر رکھا ہے۔
کرینہ کپور نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوہر کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ 60 سال کی عمر میں والد بننے کی کوشش نہ کریں اور اب صبر کے دامن کو مضبوطی سے تھام لیں۔
مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش
اگرچہ کرینہ کپور نے بتایا کہ انہوں نے شوہر کو 60 سال کی عمر میں مزید بچوں کے والد نہ بننے کا مشورہ دیا ہے، تاہم انہوں نے بچوں سے متعلق اپنی خواہش کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش دسمبر 2016 جب کہ دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان عروف ’جے‘ کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔