• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رندھیر کپور’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا، رشی کپور کی موت تک بھول چکے، رنبیر کپور

شائع March 31, 2022
چچا میں ڈیمینشیا کی ابتدائی علاات ظاہر ہوئی ہیں، رنبیر کپور—فائل فوٹو: فیس بک
چچا میں ڈیمینشیا کی ابتدائی علاات ظاہر ہوئی ہیں، رنبیر کپور—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چچا اداکار رندھیر کپور ’ڈیمینشیا‘ جیسے ذہنی مرض مبتلا ہوگئے ہیں، جس وجہ سے انہیں اپنے بھائی رشی کپور کی موت تک یاد نہیں رہی۔

رنبیر کپور نے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں جب ان کے والد رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ ریلیز ہوئی تو ان کے چچا یعنی رندھیر کپور نے اسے شوق سے دیکھا۔

بولی وڈ اداکار نے بتایا کہ اپنے بھائی کی فلم دیکھنے کے بعد رندھیر کپور نے انہیں کہا کہ وہ رشی کپور کو فون ملائیں، وہ ان سے بات کرنا چاہتے ہیں اور انہیں شاندار اداکاری پر مبارک باد دیں گے۔

رنبیرکپور کے مطابق چچا نے ان سے پوچھا کہ ان کے والد رشی کپور کہاں ہیں، انہیں بلائیں یا پھر ان کا فون نمبر ملائیں، وہ ان سے فون پر بات کرکے انہیں اچھی اداکاری کی مبارک باد دیں گے۔

اسی حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ رنبیر کپور کے مطابق ان کے چچا میں ذہنی مرض ’ڈیمینشیا‘ کی ابتدائی علامات نظر آئی ہیں اور وہ چیزوں کو بھول چکے۔

رندھیر کپور کی جانب سے رشی کپور کو بلانے کی فرمائش کرنے یا پھر انہیں فون نمبر ملاکر ان سے بات کرنے کی ضد سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی موت کو بھی بھول چکے۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے

رنبیر کپور کے والد رشی کپوراداکار رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی تھے، جو اپریل 2020 میں کینسر کے باعث چل بسے۔

رندھیر کپور کی عمر 75 برس ہو چکی ہے اور اداکارہ کرشمہ کپور اور کرینہ کپور ان کی صاحبزادیاں ہیں۔

’ڈیمینشیا‘ عام طور پر زائدالعمر افراد کا لاحق ہوتا ہے، اس مرض کا تعلق یادداشت اور ذہنی مسائل سے ہوتا ہے، اس میں مبتلا شخص زیادہ تر چیزوں کو بھول جاتا ہے اور اس میں چڑچڑاپن بھی پیدا ہوجاتا ہے۔

’ڈیمینشیا‘ کی ابتدائی علامت یادداشت کی خرابی ہے اور بعض افراد میں یہ مرض انتہائی شدید بھی ہوتا ہے۔

دونوں بھائیوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں بھائیوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024