• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

’ہاؤس آف ڈریگن‘ کو اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع March 31, 2022
سیریز کو ایچ بی او پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
سیریز کو ایچ بی او پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

امریکی چینل ایچ بی او نے شائقین کا انتظار ختم کرتے ہوئے مئی 2019 میں اختتام کو پہنچنے والی شہرہ آفاق ٹی وی سیریز 'گیم آف تھرونز' کی پری سیکوئل سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کو اگست 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نئی سیریز کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے اسے رواں برس ریلیز کرنے کی تصدیق کی گئی۔

اس سے قبل اکتوبر 2021 میں ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد مخِتلف کرداروں کی جھلکیاں بھی شیئر کی گئی تھیں۔

اب ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کو 21 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا، جن ممالک میں ایچ بی او کی سروس دستیاب نہیں ہے، وہاں اسے مختلف اسٹریمنگ ویب سیریز پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

پری سیکوئل کے جاری کیے گئے ٹیزر میں بتایا گیا تھا کہ ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی کہانی ’گیم آف تھرونز‘ کی کہانی سے 200 سال قبل شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’گیم آف تھرونز' کے پری سیکوئل ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی پہلی جھلک

ٹیزر میں شہرہ آفاق ’گیم آف تھرونز‘ کی طرح بادشاہوں کے درمیان جھگڑے، آگ، جنگ اور سازشوں کی جھلک دکھائی گئی تھی۔

ٹیزر میں میٹ سمتھ کو بادشاہ کے روپ میں دکھایا گیا تھا جب کہ دیگر کاسٹ میں پیڈی کونسیڈائن، سونویا مزینو، اسٹیو ٹوسینٹ، ریس افانس اور اولیویا کک بھی شامل ہیں۔

ٹیزر میں ہی عندیہ دیا گیا تھا کہ سیریز کو 2022 میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم اب اسے جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایچ بی او کی جانب سے یہ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے کتنے سیزن ہوں گے اور ہر سیزن کتنی قسطوں پر مشتمل ہوگا، تاہم اطلاعات ہیں کہ ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے بھی کم از کم تین سیزن ہوں گے اور سیریز کے پہلے سیزن میں 10 قسطیں شامل ہوں گی۔

پری سیکوئل کی کہانی بھی جارج آر آر ماٹن نے لکھی ہے اور اس سیریز کی کہانی ’گیم آف تھرونز‘ ڈرامے کی کہانی سے 200 سال قبل شروع ہوتی ہے۔

پری سیکوئل سیریز کی کہانی جارج آر آر مارٹن کے ناول ’فائر اینڈ بلڈ‘ سے لی گئی ہے جو گیم آف تھرونز کے ناول ‘اے سانگ آف آئس اینڈ فائر’ کا پری سیکوئل ہے۔

پری سیکوئل سیریز یا ’اسپن آف‘ سیریز میں ڈرامے یا فلم کی کہانی کا آغاز دکھایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: انتظار ختم، ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کا ٹیزر جاری

پری سیکوئل میں شائقین کو دکھایا جاتا ہے کہ اب تک جو انہوں نے ڈراما یا فلم دیکھی وہ دراصل مکمل کہانی نہیں تھی بلکہ اس ڈرامے یا فلم کی اصل کہانی کا آغاز یہاں سے ہوا تھا۔

اور اب ڈرامے کی ٹیم شائقین کو گیم آف تھرونز کا اختتام دکھانے کے بعد اس ڈرامے کے کرداروں کے آغاز کی کہانی دکھائےگی اور بتائی گی کہ کس کردار کی کہانی کی شروعات کہاں سے اور کیوں ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ شہرہ آفاق ڈراما سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا آغاز 2011 میں ہوا تھا، اس کا دوسرا سیزن 2012، تیسرا 2013، چوتھا 2014، پانچواں 2015، چھٹا 2016، ساتواں 2017 اور آٹھواں 2019 میں جاری کیا گیا تھا۔

ڈرامے کے پہلے 6 سیزن ہر سال جون میں ریلیز کیے جاتے رہے تاہم ساتواں سیزن اگست 2017 اور آٹھواں یعنی آخری سیزن 2 سال کے وقفے کے بعد مئی 2019 میں جاری کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024