• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ملک کے متعدد حصوں میں ٹیلی نار سروس متاثر

شائع March 31, 2022
ٹیلی نار کی سروس ملک کے متعدد حصوں میں متاثر ہوئی ہے — فائل فوٹو
ٹیلی نار کی سروس ملک کے متعدد حصوں میں متاثر ہوئی ہے — فائل فوٹو

اگر آپ ٹیلی نار سروس استعمال کرتے ہیں اور فون پر کال یا ڈیٹا سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں تو آپ اکیلے نہیں۔

درحقیقت سگنلز نہ ہونے کے مسئلے کا سامنا پاکستان کے متعدد علاقوں میں ٹیلی نار صارفین کو ہورہا ہے۔

ٹیلی نار نے بھی مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ بیان کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے بتایا کہ متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے سروس متاثر ہوئی ہے۔

پیغام میں کمپنی نے بتایا 'ہمارے سروس پرووائڈر نیٹ ورکس کے متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے متعدد مقامات پر ہماری سروس متاثر ہوئی ہے'۔

بیان میں مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے سروس کی بحالی کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین اس سے کم از کم متاثر ہوں۔

اس بیان میں آپٹیکل فائبر کے مسئلے کی وجہ بیان نہیں کی گئی اور نہ ہی بتایا گیا کہ ملک کے کن مقامات پر صارفین اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ سروس کی بحالی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔

مگر ٹوئٹر پر صارفین کے پیغامات سے عندیہ ملتا ہے کہ لگ بھگ پورے ملک میں سروس اس مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

ٹیلی نار سروس نہ ہونے سے پریشان افراد نے ٹوئٹر پر اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔

پی ٹی اے کا بیان

پی ٹی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی ریجن میں آپٹیکل فائبر کیبل متعدد جگہوں سے کٹ گئیں جس کے باعث ٹیلی نار کی وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹیلی نار سروسز کی جلد از جلد بحالی کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور پی ٹی اے صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024