• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ نمرہ شاہد رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع March 31, 2022
نمرہ شاہد نے روایتی سرخ رنگ کا عروسی لباس  زیب تن کیا۔
نمرہ شاہد نے روایتی سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔

اے مشت خاک جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ، ماڈل اور یوٹیوبر نمرہ شاہد خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

نمرہ شاہد نے بطور یوٹیوبر کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔

نمرہ شاہد نے 2016 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اور حالیہ دنوں میں ان کا ڈراما اے مشت خاک کو بہت پسند کیا گیا، جس میں انہوں نے اہم معاون کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ نمرہ شاہد نے دو دن قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 28 مارچ کو نئی زندگی کا آغاز کریں گی۔

اب انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں تصدیق کردی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

نمرہ شاہد نے دیرینہ دوست ذوالقرنین سے شادی کی ہے، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

اداکارہ نے شادی کی تقریبات کی ویڈیوز یا تصاویر شیئر نہیں کیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

شادی کے موقع پر نمرہ شاہد نے روایتی سرخ رنگ کا عروسی لباس جب کہ ان کے شریک حیات نے سفید رنگ کا لباس پہنا۔

نمرہ شاہد سے قبل رواں ماہ اداکارہ مریم نفیس بھی رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں، جنہوں نے دیرینہ دوست فوٹوگرافر سے شادی کی۔

ان سے پہلے ماڈل فیا خان نے بھی رواں ماہ مارچ کے آغاز میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

ان سے قبل رواں برس کے آغاز میں صبور علی، اریبہ حبیب اور حبا بخاری سمیت مینا طارق اور ٹک ٹاکر کنول آفتاب بھی رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024