• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شیاؤمی کا سستا ترین 5 جی فون ریڈمی 10

شائع March 29, 2022
ریڈمی 10 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی 10 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے کم قیمت فونز پر مبنی ریڈمی برانڈ کو 2013 میں متعارف کرایا تھا اور اب 6 اپریل کو اس کے 12 سال مکمل ہورہے ہیں۔

اس موقع پر شیاؤمی نے اپنا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون ریڈمی 10 (2022) پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ ون پلس نورڈ این 200 فائیو جی کی قیمت 240 ڈالرز جبکہ سام سنگ کا گلیکسی اے 13 فائیو جی 250 ڈالرز کا ہے۔

اس کے مقابلے میں ریڈمی 10 فائیو جی کی قیمت 199 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اس نئے فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹٰ 700 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ ڈوئل 5 جی اسٹینڈبائی دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے۔

فون میں 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

مگر زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فون کے ساتھ 22.5 واٹ چارجر دیا جائے گا جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے اور ہیڈ فون جیک بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

فون کی باڈی پلاسٹک کی ہے جبکہ اسکرین میں 5 میگا پکسل کیمرا ڈاٹ ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

فون کے یبک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کو برطانیہ، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 199 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

اس کے علاوہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن بھی دستیاب ہوگا جس کی قیمت 229 ڈالرز (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024