• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع March 29, 2022
ٹی وی میزبان نے 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ٹی وی میزبان نے 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں رواں ماہ مارچ کے آغاز میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مدیحہ نقوی نے 29 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں مارچ کے آغاز اور اسلامی مہینے شعبان کی تیسری تاریخ کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام سید زائر حسین رکھا ہے اور انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا،۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے سیاستدان فیصل سبزواری سے شادی کیوں کی؟

مدیحہ نقوی نے مزید لکھا کہ وہ خدا کی جانب سے اولاد عطا کیے جانے پر بے حد خوش اور خدا کے مشکور ہیں۔

ٹی وی میزبان نے مداحوں کو بچے کی صحت یابی سمیت اپنے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

مدیحہ نقوی نے مداحوں کو خبر سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے بے بی شاور کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں اہل خانہ کے ہمراہ انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

مدیحہ نقوی نے اگرچہ بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دو ہفتے قبل ہی ہوئی تھی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے بچے کو جنم ہسپتال میں دیا یا گھر میں دیا؟

ان کی جانب سے خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: فیصل، لڑکی کے جعلی اکاؤنٹ کو میرا سمجھ کر ان سے دوستی کر بیٹھے تھے، مدیحہ نقوی

مدیحہ نقوی گزشتہ کچھ ہفتوں سے ٹی وی اسکرین سے دور تھیں، وہ اے آر وائے پر مارننگ شو کرتی ہیں۔

مدیحہ نقوی نے جولائی 2019 میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری سے شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم خبریں تھیں کہ دونوں نے پہلے ہی شادی کر رکھی تھی۔

دونوں کے درمیان 2012 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور ان کی شادی کی خبریں 2016 کے بعد سوشل میڈیا پر تھیں، تاہم دونوں نے جولائی 2019 میں شادی کی تقریب منعقد کی تھی۔

گزشتہ برس ستمبر میں ایک انٹرویو میں مدیحہ نقوی نے بتایا تھا کہ وہ 2012 میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں تو کچھ ہی عرصے بعد ان کے تعلقات فیصل سبزواری سے ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024