• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

شوبز چھوڑ دیا تھا، گھر والوں کے کہنے پر واپسی ہوئی، عامر خان کا انکشاف

شائع March 29, 2022
اہل خانہ کے کہنے پر واپس شوبز میں آیا، عامر خان—فائل فوٹو: فیس بک
اہل خانہ کے کہنے پر واپس شوبز میں آیا، عامر خان—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوبز چھوڑ دیا تھا مگر ان کے گھر والوں نے انہیں واپس کام کرنے کا کہا، جس کی وجہ سے وہ دوبارہ انڈسٹری کا حصہ بنے۔

عامر خان نے ’اے این بی پی‘ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مصروفیت کی وجہ سے انہیں خود پر غصہ آنے لگا اور ان کا غصہ شوبز تک پھیل گیا، جس وجہ سے انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

عامر خان کے مطابق انہوں نے گھر والوں کو بتایا کہ اب وہ نہ تو اداکاری کریں گے اور نہ ہی فلموں کو پروڈیوس کریں گے بلکہ صرف اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ سابق بیویوں کرن راؤ اور رینا دتا کے والدین سمیت اپنی اولاد اور بہن و بھائیوں کے ساتھ زندگی گزاریں۔

عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان جولائی 2021 میں طلاق ہوگئی تھی—فائل فوٹوـ انسٹاگرام
عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان جولائی 2021 میں طلاق ہوگئی تھی—فائل فوٹوـ انسٹاگرام

ان کے مطابق انہوں نے شوبز چھوڑنے کا واضح اعلان کرنے کا بھی سوچا تھا مگر پھر وہ اس لیے خاموش ہوگئے، کیوں کہ انہوں نے سوچا کہ اگر وہ اداکاری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں تو لوگ ان کے اعلان کو مارکیٹنگ سمجھیں گے۔

عامر خان نے کہا کہ چوں کہ ان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ آنے والی ہے، اس لیے انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا اور جب ان کی مذکورہ فلم آ جائے گی، اس کے چار سال تک وہ کوئی فلم نہیں کریں گے اور پھر خود ہی شوبز سے دور ہوجائیں گے۔

ان کے مطابق انہوں نے تین مہینوں تک شوبز کا کام چھوڑ کر بچوں کے ساتھ وقت گزارا تب بچوں نے انہیں سمجھایا کہ دوبارہ کام پر جائیں۔

عامر خان کے مطابق انہوں نے تین ماہ تک شوبز کا کوئی کام نہیں کیا—فائل فوٹو: فیس بک
عامر خان کے مطابق انہوں نے تین ماہ تک شوبز کا کوئی کام نہیں کیا—فائل فوٹو: فیس بک

عامر خان نے اس سے قبل مارچ 2021 میں سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹس نہیں کرتے۔

بعد ازاں جولائی 2021 میں ان کے اور کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

کرن راؤ اور عامر خان نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

عامر خان کو پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی آئرا خان اور بیٹا جنید خان ہے جو جلد ہی فلموں میں دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024