• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شادی اور شوہر سے متعلق سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

شائع March 29, 2022
اداکارہ کے پرانے انٹرویو پر لوگ طرح طرح کے کمنٹس کرتے دکھائی دیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے پرانے انٹرویو پر لوگ طرح طرح کے کمنٹس کرتے دکھائی دیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک طرف جہاں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں پھیل رہی ہیں تو وہیں مداح ان کے پرانے انٹرویوز کو نکال کر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جہاں متعدد شوبز شخصیات نے لوگوں کو اپیل کی ہے کہ وہ سجل علی اور احد رضا میر کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں نہ کریں، وہ اس وقت مشکل حالات میں ہیں، وہیں کچھ لوگ سجل علی کے پرانے انٹرویو کو ان کی ازدواجی زندگی سے جوڑ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سجل علی کا نومبر 2021 کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کرنے سمیت شوہر کے حوالے سے بھی بات کی تھی۔

مذکورہ انٹرویو سجل علی نے اپنی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی تشہیر کے دوران اے آر وائے کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے دوران دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان واقعی سب کچھ ٹھیک نہیں؟

انہوں نے پروگرام میں بلال عباس کے ہمراہ شرکت کی تھی، جس دوران میزبان وسیم بادامی نے ان سے شادی کے بعد ہونے والی تبدیلی پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں‘

سجل علی نے شادی کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شادی کے بعد بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں اور انسان کے ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں‘۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ شادی کے بعد جہاں سب کو آرام مل جاتا ہے، وہیں انسان کا عقل بھی ٹھکانے آجاتا ہے۔

سجل علی نے مزید کہا تھا کہ شادی کے ڈیڑھ سال تک مشکلات ہوتی ہیں، اس کے بعد انسان عادی ہوجاتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر شریک حیات اچھا ہو اور تعاون کرنے والا ہو تو زندگی بہتر بن جاتی ہے اور انہوں نے شوہر احد رضا میر کے تعاون کرنے والا شخص قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: صبور علی کے مایوں میں احد رضا میر کے بغیر سجل علی کی شرکت پر مداح پریشان

اسی پروگرام کے آخر میں میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر احد رضا میر سے متعلق ایک لفظ بولیں، جس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

میزبان کی جانب سے ٹوکنے پر سجل علی نے کہا تھا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ کہیں وہ شوہر سے متعلق کچھ زیادہ ہی نہ بول دیں۔

دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اسی دوران اداکار بلال عباس نے سجل علی کے بجائے جواب دیا تھا کہ ’احد رضا میر اداکارہ کی جان ہیں‘، جس پر اداکارہ ہنس پڑی تھیں اور کہا تھا کہ بس جواب مل گیا۔

سجل علی کے مذکورہ پرانے انٹرویو کو لوگ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر اور سجل علی کے معاملے پر عمران عباس کی وضاحت

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی اور 2021 کے اختتام تک دونوں میں ناراضگی اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم دونوں نے ایسی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

دونوں نے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بعد ازاں جنوری 2022 میں سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کی عدم شرکت پر لوگوں نے ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں پھیلائیں۔

اس کے بعد حال ہی میں سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹایا تو لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سجل اور احد رضا میر گھر اور محبت سے محروم ہوگئے، انہیں تنہا چھوڑ دیں، مایا خان

دونوں کی طلاق کے بعد شوبز شخصیات نے لوگوں کو اپیل کی کہ دونوں کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں، وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

شادی ختم ہونے اور طلاق کی افواہوں پر تاحال سجل علی اور احد رضا میر نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

دونوں نے متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024