• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاشر وجاہت اور رومیسا خان کی فلم ’جون‘ جلد ریلیز کرنے کا اعلان

شائع March 28, 2022
فلم کو جلد ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو جلد ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

فلم ساز و اداکار رؤف وجاہت اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے صاحبزادے عاشر وجاہت کی آنے والی فلم ’جون‘ (John) کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے جلد ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

عاشر وجاہت نے ’جون‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اس میں محنت کی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ لوگوں کی محنت پسند آئے گی۔

ان کی طرح اداکارہ رومیسا خان نے بھی فلم کا ٹیزر جاری کیا جب کہ پروڈیوسر فضا خانم، ہدایت کار بابر علی اور اداکار رضا سموں نے بھی ٹیزر کو جاری کیا۔

ٹیزر کو دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں عاشر وجاہت مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے اور رومیسا خان ان سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں عاشر وجاہت ’سوئیپر‘ یعنی ’خاکروب‘ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو کہ غلط لوگوں سے واسطہ پڑنے کے بعد ممکنہ طور پر جرائم پیشہ شخص بن جاتے ہیں۔

ٹیزر میں عاشر وجاہت کو نوجوان خاکروب اور جرائم پیشہ افراد کی صحبت میں چلے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جب کہ انہیں رومیسا خان سے رومانس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی بابر علی نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں جب کہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

’جون‘ (John) کو فضا خانم نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ دیگر متعدد افراد بھی فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔

فلم کے ٹیزر میں اسے جلد سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اس کی نمائش کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

عاشر وجاہت کی جانب سے فلم کا ٹیزر شیئر کیے جانے پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

اداکارہ زویا ناصر نے بھی ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی اداکاری کو سراہا اور ساتھ ہی لکھا کہ ’بچہ‘ بڑا ہوگیا۔

زویا ناصر نے لکھا کہ ’بچہ بڑا ہوگیا‘— اسکرین شاٹ
زویا ناصر نے لکھا کہ ’بچہ بڑا ہوگیا‘— اسکرین شاٹ

انہوں نے عاشر وجاہت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے فلم میں منجھے ہوئے اداکار کی طرح پرفارمنس کی ہے اور وہ ان کی فلم دیکھنے کی منتظر ہیں۔

ان کی طرح ایمن خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی عاشر وجاہت کی تعریفیں کیں اور مداحوں نے بھی لکھا کہ اب وہ بڑے چکے ہیں اور منجھے ہوئے اداکاری کی طرح ایکٹنگ کر رہے ہیں۔

عاشر وجاہت اس سے قبل بھی فلموں میں مختصر کرداروں میں دکھائی دے چکے ہیں جب کہ بعض فلموں اور ڈراموں میں بطور گلوکار وہ اپنی آواز کا جادو بھی جگا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024