• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا صدف کنول امید سے ہیں؟

شائع March 26, 2022
ماڈل نے دو سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو؛ انسٹاگرام
ماڈل نے دو سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو؛ انسٹاگرام

دو سال قبل اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداح چہ مگوئیاں کر رہے ہیں کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

صدف کنول اور شہروز سبزواری کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ماڈل کو شادی کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس کرنے کے بجائے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں شہروز سبزواری اور مومل شیخ کی ڈانس پرفارمنس کے دوران صدف کنول کو خاموشی سے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

صدف کنول کے بیٹھنے اور ان کی جانب سے دوپٹے کو اپنے پیٹ کے سامنے رکھنے کے بعد مداح چہ مگوئیاں کر رہے ہیں کہ وہ امید سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افواہیں حقیقت میں تبدیل، شہروز سبزواری اور صدف کنول ایک ہوگئے

صدف کنول کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں زیادہ تر خواتین مداحوں نے دعویٰ کیا کہ ماڈل امید سے ہیں۔

جہاں لوگوں نے ماڈل و اداکارہ کے امید سے ہونے کے دعوے کیے، وہیں لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: شادی سے پہلے ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی، شہروز اور صدف کا اعتراف

صدف کنول کی ویڈیو جس تقریب میں بنائی گئی، اس تقریب میں ان کے شوہر شہروز سبزواری دیگر اہل خانہ کے ہمراہ مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔

مداحوں نے صدف کنول کے امید سے ہونے کے دعوے کیے—اسکرین شاٹ
مداحوں نے صدف کنول کے امید سے ہونے کے دعوے کیے—اسکرین شاٹ

تقریب میں جہاں جاوید شیخ اور مومل شیخ سمیت دیگر لوگ بھی مختلف گیتوں پر ڈانس کرتے دکھائی دیے مگر صدف کنول نے کسی بھی گانے پر نہ تو رقص کیا اور نہ ہی انہیں دوسری رسومات میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدف و شہروز سبزواری پہلی بار کب ملے، کب دونوں میں پیار ہوا؟

صدف کنول کی جانب سے بیٹھے رہنے پر مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کے دعوے کیے جس پر فوری طور پر اداکارہ اور ان کے شوہر نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

صدف کنول نے مئی 2020 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔

شادی کے بعد دونوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں ترکی میں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے شادی کا ارادہ کیا۔

صدف کنول سے قبل شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹی بھی ہے جو اب والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں۔

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے دو ماہ بعد صدف اور شہروز نے شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024