• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں تیل کی تنصیب پر حملہ

شائع March 26, 2022
حوثیوں کی جانب سے شمالی جدہ پلانٹ کو کروز میزائل کے ذریعے دو بار نشانہ بنایا گیا ہے— فوٹو: اے پی
حوثیوں کی جانب سے شمالی جدہ پلانٹ کو کروز میزائل کے ذریعے دو بار نشانہ بنایا گیا ہے— فوٹو: اے پی

یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی آرامکو تیل کی تنصیب پر حملے کے بعد جدہ کے فارمولا ون ٹریک سے بڑی پیمانے پر شعلے بھڑکتے دیکھے گئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’ہم نے بلیسٹک میزائل اور ڈرون سے متعدد حملے کیے ہیں، جس میں آرامکو تنصیب جدہ اور ریاض میں اہم تنصیبات پر کیے جانے والے حملے بھی شامل ہیں‘۔

جدہ کے ایف ون ٹریک کے قریب دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جائے وقوع کے قریب سے گزرنے والے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑی کے اندر جلنے کی بو محسوس کر سکتے تھے۔

حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 16 حملے کیے، ان حملوں میں جیزان کے الیکٹریکل اسٹیشن، یمن کی سرحد سے متصل علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں نے حملے میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ڈرونز کا استعمال کیا، سعودی سفیر

حملےمیں اسی تیل کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جس پر حالیہ دنوں میں حملہ کیا گیا تھا، شمالی جدہ بلک پلانٹ شہر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بالکل جنوب مشرق میں واقع ہے، یہ مکہ جانے والے حجاج کرام کا ایک اہم مرکز ہے۔

سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے بغیر کسی وضاحت کے ڈپو کو نشانہ بنانے والی دشمنانہ کارروائی کا اعتراف کیا گیا ہے۔

ایف ون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’فی الحال ہم واقعے سے متعلق حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں‘۔

حوثی باغیوں کے زیر انتظام المسیرہ چینل پر حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ جدہ میں واقع آرامکو تنصیب پر انہوں نے حملہ کیا جبکہ ان کی جانب سے ریاض اور دیگر مقامات پر بھی حملے کیے گئے۔

دریں اثنا سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے بھی داہران کے علاقے میں حملوں کی تصدیق کی گئی جہاں پانی کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے گاڑیاں اور گھر تباہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حوثی باغیوں کے سلسلہ وار میزائل، ڈرون حملے

ٹیلی ویژن نے بتایا کہ ایک الگ حملے میں جنوبی مشرقی علاقے کے الیکٹریکل سب اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، یہ علاقہ یمنی سرحد سے قریب واقع ہے۔

خیال رہے شمالی جدہ بلک پلانٹ میں ڈیزل، مٹی کا تیل اور طیاروں کے لیے ایندھن کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے، جو جدہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ سلطنت کا سب سے بڑا شہر ہے۔

حوثیوں کی جانب سے شمالی جدہ پلانٹ کو کروز میزائل کے ذریعے دو بار نشانہ بنایا گیا ہے، پہلا حملہ نومبر 2020 میں کیا گیا تھا جبکہ آخری حملہ اتوار کو کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025