• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مائلی سائرس کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

شائع March 26, 2022
گلوکارہ نے طیارے کی ویڈیو بھی شیئر کی—فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ نے طیارے کی ویڈیو بھی شیئر کی—فوٹو: اے ایف پی

امریکی پاپ گلوکار، اداکارہ و موسیقار مائلی سائرس کا طیارہ جنوبی امریکی پیراگوئے جاتے ہوئے خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا اور گلوکارہ سمیت ان کے تمام اہل خانہ اور ٹیم ارکان محفوظ رہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائلی سائرس جنوبی امریکی ملک میوزک کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ برازیل کی سرحد کے قریب ان کے طیارے پر آسمانی بجلی آکر گری۔

گلوکارہ و اداکارہ نے جہاز سے آسمانی بجلی ٹکرائے جانے کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ ان کے جہاز کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

مائلی سائرس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گلوکارہ، ان کے اہل خانہ اور ٹیم ارکان دکھائی نہیں دیتے، تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے ساتھ کوئی زوردار آگ یا روشنی آکر ٹکراتی ہے، جس سے جہاز تھوڑا سا بے ترتیب بھی ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ حادثے کے بعد انہیں جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑی اور وہ فوری طور پر پیراگوئے نہیں پہنچ سکتیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

مائلی سائرس نے مزید بتایا کہ وہ، ان کے اہل خانہ اور ٹیم ارکان سمیت تمام افراد خیریت سے ہیں۔

گلوکارہ کے جہاز کے ساتھ حادثے کی خبر ہونے کے بعد کئی شوبز شخصیات نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رائٹرز نے بتایا کہ مائلی سائرس کے جہاز کو پیراگوئے کے برازیلی سرحد کے قریب صوبے میں اتارا گیا اور ملک میں خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر گلوکارہ کا کنسرٹ بھی ملتوی کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے پیراگوئے میں دیگر مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگئے۔

مائلی سائرس سے قبل متعدد ہولی وڈ، یورپی، امریکی، برطانوی، کینیڈین اور آسٹریلین شخصیات کے نجی طیارے خراب موسم سمیت دیگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں اور متعدد شخصیات موت کے منہ میں جا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024