• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مفتاح اسمٰعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے کی ’غلطی‘ تسلیم کرلی

شائع March 24, 2022
مفتاح اسمٰعیل نےمعافی مانگ لی—فائل فوٹو: فیس بک
مفتاح اسمٰعیل نےمعافی مانگ لی—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما مفتاح اسمٰعیل نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ’غیر ارادی‘ طور پر ناک صاف کیا تھا۔

دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں مفتاح اسمٰعیل کو ساتھی رہنما ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک اور منہ صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو میں دونوں رہنما (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پیچھے کھڑے تھے جنہوں نے کچھ دن قبل لاہور میں صحافیوں سے بات کی تھی۔

مریم نواز کی بات چیت کے دوران مفتاح اسمٰعیل اور ثانیہ عاشق ایک دوسرے کے قریب اور آگے پیچھے کھڑے تھے، جس دوران ’غیر ارادی‘ طور پر مفتاح اسمٰعیل نے خاتون رکن اسمبلی کے دوپٹے سے ناک صاف کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتاح اسمٰعیل اپنے آگے کھڑی ثانیہ عاشق کے دوپٹے کے کونے کو پکڑ کے اس سے اپنی ناک اور منہ صاف کرتے ہیں۔

ویڈیو میں ایسا کیے جانے کے بعد مفتاح اسمٰعیل کے قریب کھڑے دوسرے شخص کان میں انہیں کچھ کہتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتاح اسمٰعیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے ساتھ ٹشو رکھا کریں۔

ساتھ کچھ لوگوں نے مفتاح اسمٰعیل کے مذکورہ عمل کو ’ہراسانی‘ بھی قرار دیا، وہیں بعض لوگوں نے ان کے عمل کو غیر اخلاقی بھی کہا۔

وہیں بعض افراد نے لکھا کہ مفتاح اسمٰعیل کی جانب ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کیے جانے کے معاملے کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں، تاہم دراصل یہ حساس اور برداشت سے باہر کا معاملہ ہے، اس عمل پر کسی بھی پارٹی رہنما نے سخت رد عمل نہیں دیا۔

لوگوں کی تنقید کے بعد متفتاح اسمٰعیل نے اس پر وضاحتی ٹوئٹ کی اور اپنی غلطی بھی تسلیم کی۔

مفتاح اسمٰعیل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ’غیر ارادی‘ طور اپنی بہن ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پکڑا، تاہم ’غلطی‘ کا احساس ہونے پر انہوں نے دوپٹے کو ہاتھ سے نکال دیا۔

انہوں نے لکھا کہ پہلی بار انہیں ایسے ہی محسوس ہوا کہ وہ اپنے ٹشو کے ساتھ اپنا چہرہ اور ناک صاف کر رہے ہیں، تاہم غلطی کا ادراک ہونے پر انہوں نے ثانیہ عاشق سے معافی بھی مانگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024