• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

اشنا شاہ ’او سی ڈی‘ کا شکار

شائع March 24, 2022
اداکارہ نے رضامندی کے بغیر چھوئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے رضامندی کے بغیر چھوئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اشنا شاہ نے کراچی کے ایئرپورٹ پر ’رضامندی‘ کے بغیر لوگوں کی جانب سے چھُوئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہے کہ وہ ’آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈ‘ (او سی ڈی) کا شکار ہیں۔

اشنا شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر انہیں ’رضامندی‘ کے بغیر چھُوا گیا اور اس عمل کی وجہ سے انیں سخت ذہنی اذیت پہنچی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر ایک سیکیورٹی افسر نے ان کے بالوں کو چھُوا اور انہوں نے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ سیکیورٹی افسر نے نہ تو ہاتھوں پر دستانے پہن رکھےتھے اور نہ ہی انہوں نے سینیٹائزر کا استعمال کیا تھا۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ سیکیورٹی افسر نے ان کے بالوں پر ہاتھ پھیرے۔

اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ ’آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈ‘ (او سی ڈی) ایک حقیقت ہے، اداکارہ نے ’او سی ڈی‘ سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: اجنبی خاتون نے میرے بال چھُوکر میرا دن خراب کردیا، اشنا شاہ

’او سی ڈی‘ دراصل ذہنی بیماری یا کیفیت ہے، جس میں مبتلا شخص کسی بھی ان چاہی چیز یا رویے سے ذہنی پریشانی کا شکار بن جاتا ہے۔

یعنی اگر کوئی شخص کسی انجان شخص کے ہاتھ ملانے یا دوسروں کے قریب جانے سے دور رہنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کے قریب جانے یا اسے کسی دوسرے کی جانب سے چھونے سے وہ ذہنی اذیت کا شکار بن سکتا ہے۔

او سی ڈی میں مبتلا بعض افراد بار بار وہی چیزیں بھی دہراتے ہیں یا بار بار کسی ایک شے کو چھوتے بھی رہتے ہیں۔

اس بیماری میں مبتلا افراد یا وہم میں مبتلا رہتے ہیں، عام طور پر ایسے لوگوں کو پرتشدد اور جنسی نوعیت کے خیالات آتے ہیں جب کہ اس میں مبتلا افراد کو کوئی بھی فضول کام بار بار کرتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے۔

اشنا شاہ کی جانب سے اب او سی ڈی میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیے جانے سے قبل رواں ماہ 9 مارچ کو بھی انہوں نے بتایا تھا کہ ایک شاپنگ مال میں ایک انجان خاتون نے ان کے بالوں کو چھُوکر انہیں پریشان کیا اور وہ پورا دن پریشان رہیں۔

اس وقت انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ او سی ڈی کا شکار ہیں، تاہم اب انہوں نے اس کا اعتراف بھی کردیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

SamiK Mar 25, 2022 03:19pm
If you wear such short dresses in public any one will want to touch you either intentionally or non intentionally.
Anila Mar 25, 2022 05:14pm
She is not only suffering OCD but all of the alphapet from A-Z, whereever and which ever modern concepts of psychological concepts they can fit in and bring her some media coverage.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024