• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

منال خان اور احسن محسن خان شادی کے بعد پہلی بار ایک سیریز کے لیے اکٹھے

شائع March 24, 2022
منال خان اور احسن محسن اکرام  — فوٹو بشکریہ منال خان انسٹاگرام اکاؤنٹ
منال خان اور احسن محسن اکرام — فوٹو بشکریہ منال خان انسٹاگرام اکاؤنٹ

معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور اب وہ آن اسکرین ایک ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام اردو فلیکس کی ایک سیریز میں کام کررہے ہیں جس کی شوٹنگ بین الاقوامی سطح پر ہوگی۔

منال خان اور احسن محسن اکرام نے انسٹاگرام پر اس کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا 'ہم اردو فلیکس کے اوریجنل پراجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت زیادہ پرجوش ہیں جو کس بین الاقوامی سطح پر شوٹ کیا جائے گا، یہ ایسا ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں کیا'۔

انہوں نے مزید کہا 'ہم آپ لوگوں کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے رہیں گے'۔

اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے محبت اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

کچھ نے کہا کہ وہ انتظار نہیں کرسکتے۔

اسی طرح کچھ کا کہنا تھا کہ وہ اس کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

کچھ افراد نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ویسے یہ پہلا موقع نہیں جب یہ دونوں ایک ساتھ کام کررہے ہیں وہ اس سے پہلے 2017 میں ڈراما پرچھائیں میں بھی اکٹھے جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

مگر یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024