• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

رئیل می کا کم قیمت اسمارٹ فون نارزو 50 اے پرائم

شائع March 23, 2022
نارزو 50 اے پرائم — فوٹو بشکریہ رئیل می
نارزو 50 اے پرائم — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے ستمبر 2021 میں نارزو 50 اے اور 50 آئی جبکہ فروری 2022 میں نارزو 50 متعارف کرائے تھے۔

اب اس کمپنی نے اس سیریز کا ایک نیا فون نارزو 50 اے پرائم کو پیش کیا ہے۔

نارزو 50 اے پرائم میں 6.6 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اسکرین میں 8 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 ڈیپتھ اور میکرو کیمرے موجود ہیں جن کے میگا پکسلز کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

رئیل می نارزو 50 اے پرائم میں یونی ایس او سی ٹی 612 پراسیسر موجود ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی آر ایڈین سے کیا گیا جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ سائیڈ پر فنگرپرنٹ اسکینر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے انڈونیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 140 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 155 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024