• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمت میں ساڑھے 12 لاکھ روپے تک کا اضافہ

شائع March 23, 2022
تازہ ترین اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں اچانک کمی، اجناس اور مال برداری کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کو قرار دیا گیا ہے — فائل فوٹو بشکریہ انڈس موٹرز
تازہ ترین اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں اچانک کمی، اجناس اور مال برداری کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کو قرار دیا گیا ہے — فائل فوٹو بشکریہ انڈس موٹرز

انڈس موٹر کمپنی نے منگل کو ٹویوٹا گاڑیوں کے خریداروں کو بڑا دھچکا پہنچاتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12لاکھ 57 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا، نئی خوردہ قیمتیں 23 مارچ سے بک کیے گئے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تازہ ترین اضافے کی وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں اچانک کمی، اجناس اور مال برداری کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کو قرار دیا اور مکمل طور پر بند کٹس اور مقامی پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے کمپنی کے دکانداروں کو قیمتوں میں اضافے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں: سوزوکی کے بعد ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنے والی دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی جلد قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کی توقع ہے۔

اپنے مجاز ڈیلرز کے نام ایک سرکلر میں انڈس موٹرز کمپنی نے کہا کہ موجودہ صورتحال نے کمپنی کے لیے فروخت کی موجودہ خوردہ قیمتوں کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے، لہٰذا وہ مارکیٹ پر کچھ اثرات ڈالنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ اضافہ ٹویوٹا فورچیونر لیجنڈر کی قیمت میں دیکھا گیا ہے جس کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ 42 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک کروڑ 20 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ فورچیونر ایل او پیٹرول، فارچیونر ہائی پیٹرول اور فورچیونر ڈیزل کی نئی قیمتیں بالترتیب 9 لاکھ 30 ہزار، 10 لاکھ 8 ہزار، 10 لاکھ 97 ہزار روپے بڑھ کر 94 لاکھ 99 ہزار روپے، ایک کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار اور ایک کروڑ 14 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ٹویوٹا کرولا ماڈلز 1.6 ایم ٹی، 1.6 اے ٹی، 1.6 اے ٹی یو ایس پی ای سی، 1.8 سی وی ٹی، 1.8 سی وی ٹی ایس آر اور 1.8 سی وی ٹی ایس آر(بلیک) کی قیمتیں بالترتیب 37 لاکھ 49 ہزار، 39 لاکھ 29 ہزار، 43 لاکھ 9 ہزار، 42 لاکھ 99 ہزار، 46 لاکھ 49 ہزار اور 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے اور ان کی قیمت میں 3 لاکھ 69 ہزار سے 4 لاکھ 9 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

قیمت میں 2 لاکھ 87 ہزار روپے سے 3 لاکھ 24 ہزار روپے تک کے اضافے کے بعد ٹویوٹا یارس کی کے ماڈلز 1.3 ایم ٹی، 1.3 سی وی ٹی، 1.3 ایچ ایم ٹی، 1.3 ایچ سی وی ٹی، 1.5 ایم ٹی اور 1.5 سی وی ٹی کی قیمتیں بالترتیب 28 لاکھ 99 ہزار، 31 لاکھ 9 ہزار، 30 لاکھ 59 ہزار، 32 لاکھ 29 ہزار، 32 لاکھ 89 ہزار اور 34 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔

ریوو جی ایم ٹی، جی اے ٹی، وی اے ٹی اور وی اے ٹی روکو کی قیمت بالترتیب 76 لاکھ 59 ہزار، 80 لاکھ 29 ہزار، 88 لاکھ 39 ہزار اور 93 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہے اور ان کی قیمت میں ترتیب وار 7 لاکھ 12 ہزار، 7 لاکھ 23 ہزار، 8 لاکھ 7 ہزار اور 8 لاکھ 47 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ سسٹم میں 22 مارچ تک کے وہ تمام بقایا آرڈرز جون 2022 تک ڈیلیور کر دیے جائیں گے جن کی مکمل رقوم کوریئر سروس کے ذریعے موصول ہوگی اور بُک کرائی گئی گاڑیوں کی 10 اپریل 2022 یا اس سے پہلے رقم کی مکمل ادائیگی پر پُرانی قیمت پر گاڑی دستیاب ہو سکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024