• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

امریکا، پاکستان مذاکرات میں علاقائی سلامتی پر توجہ مرکوز کی جائے گی

شائع March 23, 2022
او آئی سی کانفرنس میں ماتحت سیکریٹری عذرا ضیا امریکا کی نمائندگی کر رہی ہیں — فائل فوٹو: عذرا ضیا پروفائل
او آئی سی کانفرنس میں ماتحت سیکریٹری عذرا ضیا امریکا کی نمائندگی کر رہی ہیں — فائل فوٹو: عذرا ضیا پروفائل

امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ مذاکرات آج ہوں گے جس میں علاقائی سلامتی کی پیش رفت، افغانستان اور یوکرین پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کےمطابق ماتحت سیکریٹری برائے شہری سلامتی، جمہوریت اور انسانی حقوق عذرا ضیا، او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو اسلام آباد پہنچی تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے سبب ملک میں سیاسی حالات عدم استحکام کا شکار ہیں، اس کے باوجود بھی اسلام آباد میں دو روزہ او آئی سی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں اور حکمران جماعت نے اپنے احتجاج روکنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ او آئی سی اجلاس کے بعد احتجاج دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی اجلاس میں امریکی مندوب کی شرکت بڑی پیش رفت ہے، وزیر خارجہ

کانفرنس میں ماتحت سیکریٹری عذرا ضیا امریکا کی نمائندگی کر رہی ہیں، اس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھی شرکت کی۔

پیر کو جاری کردہ بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ماتحت سیکریٹری عذرا ضیا، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں امریکی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر حکومتی عہدیداران سمیت سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں سے ملاقات کریں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’او آئی سی اجلاس کے دوران ماتحت سیکریٹری امریکا اور او آئی سی رکن ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے افغانستان میں انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیں گی اور تمام انسانوں کے لیے انسانی حقوق اور آزادی کی وکالت کریں گی‘۔

پاکستانی عہدیداران سے ملاقات میں عذرا ضیا علاقائی سیکیورٹی میں پیش رفت، پاکستان کی افغان مہاجرین کی میزبانی اور ان کی نقل مکانی کے لیے پاکستان کی حمایت پر گفتگو کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرخارجہ نہ بھیجنے کا فیصلہ

محکمہ خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دوطرفہ مذاکرات میں روس کے یوکرین پر حملے پر عالمی مذمت سمیت امریکا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفاد کے لیے اہم ہے‘۔

ماتحت سیکریٹری اسلام آباد سے تیونس روانہ ہوں گی جہاں وہ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کریں گی اور جامع سیاسی و معاشی اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور مضبوط جمہوریت میں سول سوسائٹی کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملاقات کے دوران ماتحت سیکریٹری روس کے حملے کے سبب تیونس کو درپیش اقتصادی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کریں گی۔

بعدازاں ماتحت سیکریٹری 27 سے 29 مارچ تک ابوظہبی اور دبئی کا دورہ کریں گی جہاں ان کی گفتگو کا مرکز نئے ابراہم معاہدے کا نفاذ اور انسانی حقوق کی تجدید پر تبادلہ خیال، علاقائی سلامتی اور یمن و شام جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024