• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سجل کی جانب سے نام سے احد رضا میر ہٹانے پر مداح پریشان

شائع March 22, 2022
دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹائے جانے کے بعد ان کے مداح پریشان دکھائی دیے اور لوگوں نے ان کی ازدواجی زندگی ختم ہونے کی چہ مگوئیوں پر ان کے لیے دعائیں بھی کیں۔

سجل علی نے 22 مارچ کو انسٹاگرام پروفائل کو اپڈیٹ کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل تبدیل کیا اور شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا۔

اس سے قبل شادی کے بعد اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنا نام سجل احد میر لکھا تھا، تاہم اب انہوں نے اسے ایک بار پھر تبدیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر حقیقی زندگی کے ہم سفر بن گئے

اداکارہ کی جانب سے ایک ایسے وقت میں نام کو تبدیل کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ چند ماہ سے ان کی علیحدگی کی خبریں چہ رہی ہیں اور ایسی خبروں پر دونوں نے کوئی وضاحت بھی نہیں کی۔

اداکارہ نے واپس اپنا نام سجل علی بحال کردیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے واپس اپنا نام سجل علی بحال کردیا—اسکرین شاٹ

دونوں کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی اور طلاق کی افواہیں چل رہی ہیں اور ان میں اس وقت شدت آئی جب رواں برس جنوری میں سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کو نہیں دیکھا گیا۔

دونوں نے علیحدگی کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی اور دونوں نے کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر بھی ایک ساتھ تصاویر شیئر نہیں کیں اور اب سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کردیا، جس سے مداح پریشان دکھائی دیے۔

سجل علی کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹس کیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی نہیں ہونی چاہیے۔

مداحوں نے لکھا کہ دونوں صرف اور صرف محبت اور خوشیوں کے مستحق ہیں، اس لیے ان سے متعلق کوئی بری خبر نہیں آنی چاہیے۔

بعض لوگوں نے دل کو تسلی دی کہ نام تبدیل کرنے کا مطلب دونوں میں علیحدگی نہیں، کیوں کہ سجل علی سے قبل پریانکا چوپڑا سمیت دیگر شخصیات نے بھی اپنے نام تبدیل کیے تھے اور ان کی علیحدگی نہیں ہوئی تھی۔

بعض مداحوں نے سجل علی کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کی خبر کو سب سے بری خبر بھی قرار دیا اور اپنی پریشانی کا اظہار کیا کہ ان کے پسندیدہ جوڑے کے درمیان نہ جانے کیا ہوگیا؟

خیال رہے کہ دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024