• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کیلئے اہم ہے، امریکا

شائع March 22, 2022
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے پاکستان میں آئینی عمل کے لیے امریکا کی حمایت پر بھی زور دیا— فائل فوٹو: رائٹرز
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے پاکستان میں آئینی عمل کے لیے امریکا کی حمایت پر بھی زور دیا— فائل فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہمیت حامل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں آئینی عمل کے لیے امریکا کی حمایت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: نئے آرمی چیف کے تقرر کی اطلاعات پر عامر لیاقت کا وزیراعظم کو انتباہ

ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ ہم پاکستان میں ہونے والی پیشرفت کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون اور تعلقات کو امریکا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے۔

پاکستان میں بعض حلقے امریکا پر ملک میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے ایسے عناصر کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں جو موجودہ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔

تاہم امریکا کے سرکاری اور سفارتی حلقے ایسی تمام قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جاری سیاسی بحران کی اندرونی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد سے اصل نقصان آخر کس کا؟

گزشتہ جمعہ کی سہ پہر نیوز بریفنگ میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے بائیڈن انتظامیہ کی پاکستان کے ساتھ محتاط روابط کو جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی البتہ انہوں نے ماضی کے قریبی اتحادی کے ساتھ تعلقات کو بہتر یا کم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں اور یہ ایک ایسا رشتہ ہے جسے ہم سفارتی ذرائع سے جاری رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024