• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسر حسین اور میرے درمیان جو ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، نوشین شاہ

شائع March 22, 2022
اداکارہ نے عمران خان کو پسندیدہ سیاستدان قرار دیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے عمران خان کو پسندیدہ سیاستدان قرار دیا—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان شادی میں شرکت کے معاملے پر جو ’تنازع‘ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

اداکارہ نے ’دی کرنٹ‘ سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ دونوں نے مذکورہ معاملے پر کھل کر باتیں کیں مگر یہ سب کچھ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

یاسر حسین نے فروری 2021 میں اے آر وائی کے پروگرام ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔

یاسر حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے محض 170 افراد کو مدعو کیا تھا تاہم تقریب میں 200 افراد آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشین شاہ بن بلائے ہی شادی میں آگئی تھیں، یاسر حسین

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی میں اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ بن بلائے ہی زبردستی آگئی تھیں۔

ان کے دعوے کے بعد نوشین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں دعوت تھی اور شادی ہال کا ایڈریس بھی خود ہی بھیجا تھا۔

نوشین شاہ کے مطابق ان کے اور یاسر کے درمیان تنازع نہیں ہونا چاہیے تھا—فائل فوٹو: انسٓٹاگرام
نوشین شاہ کے مطابق ان کے اور یاسر کے درمیان تنازع نہیں ہونا چاہیے تھا—فائل فوٹو: انسٓٹاگرام

بعد ازاں یاسر حسین نے کہا تھا کہ نوشین شاہ کے دباوؐ ڈالنے پر انہیں اداکارہ کو شادی کے مقام کا ایڈریس بھیجا تھا۔

اسی معاملے پر نوشین شاہ نے ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں یاسر حسین کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی تھی اور کہا کہ بعض لوگ دوسروں کو بدنام کرکے شہرت حاصل کرتے ہیں۔

اداکارہ کے مذکورہ شو کے بعد یاسر حسین نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اب اگر انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کی تو وہ ثبوت لے آئیں گے۔

تاہم اب ایک بار پھر نوشین شاہ نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین ہر بات کو کسی رکھ رکھائو کے بغیر بولنے کے عادی ہیں اور وہ ان کی اپنی زندگی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یاسر حسین نے جو کہا، بس انہوں نے کہہ دیا لیکن اب مذکورہ معاملے پر بات نہیں ہونی چاہیے۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو ہر بات کا مسئلہ بھی نہیں بنانا چاہیے اور وہ مانتی ہیں کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان جو کچھ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے نوشین شاہ نے ماضی میں ایک شو میں عامر لیاقت کے ساتھ تلخ کلامی ہوجانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے میزبان سے پھڈا نہیں کیا، بس اتنا کہا تھا کہ دوسروں کو بھی بات کرنے کا موقع دیا کریں۔

ایک سوال کے جواب میں نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ محض 16 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھیں اور اس وقت ان کے خاندان نے بھی ان کی مخالفت کی تھی۔

نوشین شاہ نے نعمان اعجاز کو پسندیدہ اداکار جب کہ ماہرہ خان کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیا، انہوں نے سائرہ یوسف، صنم سعید اور مائرہ خان کو اچھا فیشن سینس رکھنے والی اداکارائیں قرار دیا۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے پسندیدہ سیاستدان عمران خان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024