• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’حلیمہ سلطان‘ کے بولڈ فوٹوشوٹ کو دیکھ کر مداح سیخ پا

شائع March 21, 2022
حلیمہ سلطان نے وکٹوریہ سیکریٹ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا—فوٹو: انسٹاگرام
حلیمہ سلطان نے وکٹوریہ سیکریٹ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا—فوٹو: انسٹاگرام

ترک اداکارہ اسرا بلگچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کے حال ہی میں آنے والے خواتین کے ملبوسات کے اشتہار کو دیکھ کر ان کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور انہیں پیسوں کی خاطر اپنے جسم کی نمائش نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

’حلیمہ سلطان‘ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر خواتین کے زیر جامہ تیار کرنے والے دنیا کے معروف برانڈ ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ کے لیے شوٹ کرائے گئے اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر لوگ سیخ پا ہوگئے اور اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسرا بلگچ نے ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ ترکی کے لیے ویڈیو شوٹ کروایا، جس میں وہ انتہائی بولڈ لباس میں دکھائی دیں۔

لوگوں نے حلیمہ سلطان کی ویڈیو پر سخت جملوں کا استعمال بھی کیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے حلیمہ سلطان کی ویڈیو پر سخت جملوں کا استعمال بھی کیا—اسکرین شاٹ

تشہیری ویڈیو میں ’حلیمہ سلطان‘ کو نیم عریاں لباس میں دیکھ کر جہاں ترکی کے مداح نالاں دکھائی دیے، وہیں پاکستانی مداحوں نے بھی ان کے فوٹوشوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورے دے ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ان کی پوسٹ پر بعض لوگوں نے یہ سوال بھی کیا کہ ’حلیمہ سلطان‘ کی پوسٹ پر کون کون لوگ پاکستانی مداحوں کے کمنٹس پڑھنے آئے ہیں؟ جس پر متعدد لوگوں نے جواب دیا کہ وہ پاکستانیوں کے کمنٹس اور مشورے ہی پڑھنے آئے ہیں۔

اداکارہ پر پاکستانی و ترک مداحوں نے تنقید کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ پر پاکستانی و ترک مداحوں نے تنقید کی—اسکرین شاٹ

’حلیمہ سلطان‘ کی ویڈیو پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ’توبہ استغفار‘ کیا، وہیں اداکارہ کو پیسوں کی خاطر جسم کی نمائش نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

بعض لوگوں نے انہیں یاد دلایا کہ انہوں نے ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے میں ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کیا تھا، اس لیے انہیں اس طرح کا نیم عریاں لباس نہیں پہننا چاہیے تھا اور نہ ہی ایسے تشہیری مہم کا حصہ بننا چاہیے تھا۔

اداکارہ کی ویڈیو پر لوگوں نے توبہ استغفار کے کمنٹس بھی کیے—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی ویڈیو پر لوگوں نے توبہ استغفار کے کمنٹس بھی کیے—اسکرین شاٹ

اس سے قبل بھی پاکستانی مداحوں نے ’حلیمہ سلطان‘ کے بولڈ لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر اداکارہ نے ںصیحتیں کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا کہ وہ اپنی حدود بخوبی جانتی ہیں۔

اسرا بلگچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کو پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر ہونے کے بعد شہرت ملی، جس کے بعد وہ پاکستانی اشتہارات اور برانڈز کی تشہیر میں بھی دکھائی دیں۔

نہ صرف اسرا بلگچ بلکہ ’ٓارطغرل غازی‘ کی دیگر کاسٹ کو بھی پاکستان میں ڈراما نشر ہونے کے بعد کافی شہرت ملی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024