• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں 13 سال بعد پہلی فتح

شائع March 21, 2022 اپ ڈیٹ March 22, 2022
عمیمہ سہیل نے 22 اور بسمہ معروف نے 20 رنز بنائے — فوٹو: اے ایف پی
عمیمہ سہیل نے 22 اور بسمہ معروف نے 20 رنز بنائے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ندا ڈار کی بہترین باؤلنگ کے باعث ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 18 سال بعد عالمی ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

نیوزی لینڈ میں جاری ویمن ورلڈ کپ کا 20واں میچ ہیملٹن میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کو گود میں لیے کرکٹ میدان میں داخل ہونے پر بسمہ معروف کی تعریفیں

فاطمہ ثنا نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ 19 کے اسکور پر ہیلے میتھیوز کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی اوپنر ڈیئنڈرن ڈوٹن اور کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے دوسری وکٹ میں اسکور 34 رنز تک پہنچایا۔

ندا ڈار نے خطرناک بنتی شراکت کو توڑتے ہوئے 27 رنز بنانے والی بیٹر ڈیئنڈرا ڈوٹن کو آؤٹ کردیا۔

شیمین کیمبل اور ٹیلر نے ویسٹ انڈیز کے لیے 12 رنز کی شراکت بنائی اور اسکور 46 رنز تک پہنچایا تاہم ندا ڈار اور سدرہ نواز کے گٹھ جوڑ نے شیمین کیمبل کی 7 رنز کی اننگز کو مختصر کردیا۔

ویسٹ انڈیز کا اسکور 51 رنز پر پہنچا تھا کہ نئی بیٹر چیڈیئن نیشن صفر پر عمیمہ سہیل کی گیند کو نہ سمجھ پائیں اور وکٹیں گنوا بیٹھیں۔

ندا ڈار کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی وکٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوئیں جبکہ دیگر باؤلرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

ویسٹ انڈیز کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے آخر تک بیٹنگ کی لیکن ٹیم کو ایک بڑا اسکور تک نہیں لے جاسکیں اور 31 گیندوں پر 18 رنز بنا پائیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ میں بسمہ معروف کی بطور کپتان واپسی

مقررہ 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 89 رنز بنا سکیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ چھٹے اوور کی دوسری گیند پر گری جب سدرہ امین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں مبینہ علی اور کپتان بسمہ معروف نے ٹیم کو جیت کے قریب لا کھڑا کیا۔

مبینہ علی نے 43 گینوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے اور 13ویں اوور میں آؤٹ ہوگئیں۔

کپتان بسمہ معروف نے ناقابل شکست 20 رنز بنائے اور عمیمہ سہیل نے ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر ٹیم کو 19ویں اوور کی پانچویں گیند میں 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔

ندا ڈار کو میچ میں شاندار باؤلنگ پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی 13 سال بعد پہلی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 2009 کے ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی تھی۔

میچ کے حساب سے یہ 18میچوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کی ورلڈ کپ میں پہلی فتح ہے۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں 13 برس قبل اپنی آخری فتح بھی ویسٹ انڈیز سے ہی حاصل کی تھی اور اس میچ کا حصہ رہنے والی واحد کھلاڑی پاکستانی کپتان بسمہ معروف ہیں۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستانی ٹیم مایوس کن کارکردگی کے ساتھ صرف 2 پوائنٹس حاصل کرکے آخری نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم تاحال ناقابل شکست ہے اور 5 فتوحات کے ساتھ 10 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ، تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز اور چوتھے نمبر پر بھارت کی ٹیم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024