اوپو کا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون اے 16 ای پیش
اوپو نے اپنا ایک سستا اسمارٹ اے 16 ای متعارف کرایا ہے جس کی خاص بات اس کی بڑی بیٹری ہے۔
اوپو اے 16 ای کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد اسے جلد دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اس فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 22 پراسیسر موجود ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فون کی خاص بات اس کی بڑی بیٹری ہے جو 4230 ایم اے ایچ کی ہے۔
اے 16 ای میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔
اسی طرح 6.52 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فون کا حصہ ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔
فون کے بیک پر بھی ایک ہی کیمرا ہے جو 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش دی گئی ہے۔
چارجنگ کے لیے یو ایس بی پورٹ موجود ہے جبکہ ہیڈ فون جیک بھی دیا گیا ہے۔
یہ فون بلیک، بلیو اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔