• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ویوو کا 7 انچ اسکرین والا نیا فلیگ شپ فون ایکس نوٹ

شائع March 21, 2022
ایکس نوٹ کا ڈیزائن ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
ایکس نوٹ کا ڈیزائن ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ویوو کی جانب سے ایک نئے فلیگ شپ فون ویوو ایکس نوٹ کو جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو نیکس سیریز کی جگہ لے گا۔

اس فون کے حوالے سے لیک سامنے آئی ہے جو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایاجائے گا۔

ویوو ایکس نوٹ میں 7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی ریزولوشن سپورٹ کے ساتھ ہوگا۔

لیک کے مطابق فون میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ الٹرا سونک فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔

ویوو ایکس نوٹ میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے مگر 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل بھی دستیاب ہوگا۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

مگر اس فون کی قیمت کافی زیادہ ہوگی اور لیک کے مطابق ایکس نوٹ کا 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 9999 یوآن (2 لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ فون اپریل میں کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جب تک اس کے حوالے سے مزید لیکس سامنے آتی رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024