• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افواہیں حقیقت میں تبدیل، عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی کرلی

شائع March 20, 2022
دونوں نےمنگنی ہونے کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نےمنگنی ہونے کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے اپنے تعلقات کی چہ مگوئیوں کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہوئے ان سے منگنی کی تصدیق کردی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلقات کی خبریں تھیں اور گزشتہ برس جولائی میں ان کی منگنی ہونے کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں۔

گزشتہ برس عاصم اظہر اور میرب علی نےتعلقات کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا اور اب دونوں نے منگنی کی تصدیق کردی۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی افواہیں

ان کی طرح ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ منگنی ہوجانے کی تصدیق کی۔

دونوں نے مداحوں سے نیک خواہشات اور رشتے کے مزید مضبوط ہونے کے لیے دعائوں کی درخواست بھی کی۔

دونوں کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر سوتیلے بھائی ہیں نہ کزن، میرب علی کی وضاحت

عاصم اظہر کی پوسٹ پر آئمہ بیگ، سجل علی، صبور علی، مائرہ خان، فہد شیخ، احمد علی بٹ، شجاع حیدر، رحمت اجمل، غنا علی، حرا مانی اور دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل گزشتہ برس دونوں کی منگنی کی خبروں کے بعد دسمبر 2021 میں میرب علی نےایک انٹرویو میں بتایا تھاکہ وہ اور عاصم اظہر بچپن سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور بہترین دوست ہیں جب کہ ان کے بھائی اور گلوکار بھی اچھے دوست ہیں اور ان کی مائیں بھی بہترین سہیلیاں ہیں۔

میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی اور ان کےدرمیان تعلقات کی خبریں اس وقت پھیلی تھیں جب کہ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکار نے اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات ختم کرلیے۔

میرب علی سے تعلقات سے قبل عاصم اظہر کے کافی عرصے تک ہانیہ عامر سے تعلقات رہے اور دونوں میڈیامیں ایک دوسرے کے لیے اظہار محبت بھی کرتے رہے تھے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں تعلقات کو رشتے میں بدل دیں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024