• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں ’بد تمیز‘ ہیں، آمنہ ملک

شائع March 20, 2022
جونیئر آرٹسٹس کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے، آمنہ ملک—فوٹو: انسٹاگرام
جونیئر آرٹسٹس کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے، آمنہ ملک—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے اداکارہ ثنا جاوید پر ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹس کے الزامات کےبعد اپنی جاری کردہ ویڈیو میں متعدد شوبز شخصیات، ہدایت کاروں اور پروڈکشن ہاؤسز کا نام لیے بغیر ان پر الزامات کی بارش کردی۔

آمنہ ملک نے اپنی 10 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں شوبز اںڈسٹری میں جونیئر آرٹسٹس کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کا ذمہ دار پرڈکشن ہاؤسز اور ہدایت کاروں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہوجائیں تو کئی معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کسی بھی اداکارہ، اداکار، ہدایت کار یا پروڈیوسر کا نام لیے بغیر کہا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں بھی ان کی طرح ’بد تمیز‘ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاراؤں اور میک اپ آرٹسٹس کے اداکارہ ثنا جاوید پر سنگین الزامات

میزبان کے مطابق ثنا جاوید شروع سے ’بد تمیز‘ نہیں ہوں گی، وہ اس وقت ایسی بنیں جب انہیں مشہور بنایا گیا، انہیں دوسرے کے مقابلے زیادہ پروٹوکول اور عزت دی گئی ہوگی۔

آمنہ ملک نے کہا کہ آج ثنا جاوید کہتی ہیں کہ اپنے خلاف مہم دیکھ کر انہیں صدمہ پہنچا ہے لیکن وہ بھول گئی ہیں کہ ان کے رویے کی وجہ سے کتنے لوگوں کو صدمے پہنچے ہوں گے؟

ان کے مطابق ثنا جاوید کے کہنے پر ماضی میں ہدایت کار اور پروڈکشن ہاؤسز لوگوں کو کام سے نکالتے رہے، تب انہیں کوئی صدمہ نہیں ہوا تھا لیکن اب انہیں صدمہ پہنچ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ثنا جاوید پر مزید شخصیات کے نامناسب رویے کے الزامات

انہوں نے ویڈیو میں شوبز انڈسٹری میں نئے آرٹسٹس یا پھر معاون کردار ادا کرنے والے افراد کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک پر بھی بات کی اور کہا کہ مرکزی کردار ادا کرنے والوں کو شوٹنگ کے دوران الگ کمرے دیے جاتے ہیں اور انہیں معاوضہ بھی زیادہ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ مرکزی اداکار کی طرح معاون اداکار بھی شوٹنگ کے لیے پورا وقت دیتے ہین اور وہ بھی اتنی ہی محنت کرتے ہیں مگر انہیں کم اہمیت دی جاتی ہے۔

آمنہ ملک نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سامنے ایک معروف اداکارہ نے دوسری اداکارہ ’چہڑی‘ بولا مگر کسی نے بھی معروف اداکارہ کو کچھ نہیں کہا اور جونیئر اداکارہ سیٹ پر رو پڑیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنا کام مکمل کیا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ جن اداکاراؤں کی بات کر رہی ہیں، وہ سمجھ گئی ہوں گی کہ وہ کن کی بات کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید نے میرے سامنے منال سلیم کے لیے نامناسب زبان استعمال کی، میک اپ آرٹسٹ

اسی طرح انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا کہ جب وہ ایک ٹی وی چینل پر مارننگ شو کرتی تھیں تب انہوں نے قندیل بلوچ کو پروگرام میں بلایا مگر دوسری معروف اداکارہ نے ان کے ساتھ پروگرام میں بیٹھنے سے انکار کیا اور کہا کہ ان کی عزت اور شہرت ہے، وہ قندیل بلوچ کے ساتھ نہیں بیٹھیں گی۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ انہوں نے معروف اداکارہ کو کہا کہ اگر انہیں بیٹھنا ہے تو قندیل بلوچ کے ساتھ ہی بیٹھیں، ورنہ ان کی مرضی ہے وہ جا سکتی ہیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اسی اداکارہ نے قندیل بلوچ کے قتل کے بعد ان کے لیے سوشل میڈیا پوسٹ کرکے احتجاج کیا اور پوسٹرز شیئر کیے۔

آمنہ ملک نے مزید کہا کہ جب قندیل بلوچ زندہ تھیں تو کوئی ہدایت کار اور پرڈکشن ہاؤس ان کے ساتھ کام کرنےکو تیار نہیں تھا مگر جب وہ قتل کردی گئیں تو ان کی زندگی پر ڈراما بنایا گیا۔

انہوں نے کہا شوبز انڈسٹری میں جو اداکارہ بھارت میں کام کر کے آتی ہیں، ان کے زیادہ نخرے برداشت کیے جاتے ہیں اور انہیں ایسی عزت دی جاتی ہے کہ نعوذ باللہ جیسے وہ کسی خدا کے گھر سے آئی ہوں۔

مزید پڑھیں: ہدایت کار عامر یوسف کے ثنا جاوید پر سنگین الزامات

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ثنا جاوید کی طرح بدتمیزی کرنے والی بہت ساری شخصیات موجود ہیں اور ان سب کا رویہ اس وقت ٹھیک ہوگا جب ہدایت کار اور پروڈکشن ہاؤس ٹھیک ہوں گے اور ایسے مشہور لوگوں کے ساتھ بھی عام اداکاروں کی طرح رویہ اختیار کریں گے۔

آمنہ ملک نے واضح کیا کہ وہ اپنی مشہوری یا فالوورز بڑھانے کےلیے ویڈیو نہیں بنا رہیں اور انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ انہیں ان کی ویڈیو کے بعد کام دیا جائے گا یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024