• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں ہونے والے او آئی سی اجلاس کا ترانہ جاری کردیا گیا

شائع March 19, 2022
ترانے میں او آئی سی رکن ممالک کے حکمرانوں کو بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ترانے میں او آئی سی رکن ممالک کے حکمرانوں کو بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 48 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کی مناسبت سے حکومت پاکستان کی جانب سے تیار کردہ خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 22 سے 23 مارچ تک دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی مناسبت سے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی ترانہ جاری کیا گیا ہے، جس میں اسلامی برادری کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔

گلوکار علی ظفر کی جانب سے گائے گئے ’ہم مصطفوی ہیں‘ کو وزارت خارجہ کے ٹوئٹر ہینڈل پر 19 مارچ کو جاری کیا گیا۔

ترانے میں اسلامی تعاون تنظیم کے اہم ارکان ممالک کے سربراہان سمیت تنظیم کے اہم اجلاس اور کانفرنسز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ترانے کی ویڈیو میں پاکستان میں ہونے والے او آئی سی کے تاریخی دوسرے اجلاس کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں جب کہ تنظیم کے دیگر ممالک میں ہونے والی اہم کانفرنسز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستانی کردار اور سیاست کو بھی دکھایا گیا ہے اور اس میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں 46 ممالک شرکت کی تصدیق کرچکے، شاہ محمود قریشی

ترانے کی ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ ترانہ ریلیز ہوتے ہی لوگوں کو پسند آیا اور بہت سارے لوگوں نے اس کی تعریفیں کیں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ’او آئی سی ان پاکستان‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ کرنے لگا، جس میں لوگوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے ملک میں ہونے والے اجلاس سے متعلق ٹوئٹس کیں۔

’او آئی سی‘ وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے غیر ملکی مہمانوں کی تیاریاں بھی مکمل کی جا چکی ہیں۔

اجلاس کے حوالے سے وزارت خارجہ نے کچھ دن قبل بتایا تھا کہ تنظیم کے 57 رکن ممالک میں سے 46 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان آئیں گے۔

پاکستان میں وزرائے خارجہ کے 48 ویں اجلاس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں تنظیم کا 17 واں سربراہی اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024