• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا انگریزی و اردو گانا ’گو‘ ریلیز

شائع March 18, 2022
گانے میں عبداللہ صدیقی اور عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
گانے میں عبداللہ صدیقی اور عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بارہویں گانے ’گو‘ کو انگریزی اور اردو زبان میں جاری کردیا گیا، جس میں عاطف اسلم کے ساتھ عبداللہ صدیقی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

’گو‘ عاطف اسلم کو اسی سیزن کا دوسرا گانا ہے، اس سے قبل 23 جنوری کو مومنہ مستحسن کے ساتھ ان کا پنجابی گانا ’سجن ڈس نہ‘ ریلیز کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں اب تک عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن ہی واحد گلوکار بن گئے، جن کے دو دو گانے جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا گیارہواں گانا ’ٹھگیاں‘ ریلیز

مومنہ مستحسن کا دوسرا گانا ’بے پروا‘ رواں ماہ 7 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔

گو سے قبل ٹھگیاں کو ریلیز کیا گیا تھا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
گو سے قبل ٹھگیاں کو ریلیز کیا گیا تھا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

اب تک مجموعی طور پر کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے 12 گانے ریلیز کیے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر گانے پنجابی زبان کے ہیں جب کہ پہلی بار 18 مارچ کو انگریزی اور اردو میں مکس گانا ’گو‘ جاری کیا گیا۔

’گو‘ کی شاعری عبداللہ صدیقی نے ذوالفقار علی جبار المعروف زلفی کے ساتھ لکھی ہے جب کہ گانے کو کمپوز بھی عبداللہ صدیقی، زلفی اور مانو نے کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ مومنہ مستحسن کا گانا ’بے پروا‘ ریلیز

گانے کے جاری ہوتے ہی شائقین نے اس کی تعریفیں کیں اور عبداللہ صدیقی سمیت عاطف اسلم کے انداز اور آواز کو بھی سراہا۔

’گو‘ سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گیارہویں گانے ’ٹھگیاں‘ کو 13 مارچ کو قرة العین بلوچ اور زین زوہیب کی آواز میں جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دسویں گانے ’بے پروا‘ کو مومنہ مستحن کی آواز میں 7 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔

’بے پروا‘ سے قبل گزشتہ ماہ 28 فروری کو ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے نویں گانے ’معزز صارف‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے میشا شفیع اور ان کے فارس شفیع نے گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ میشا شفیع اور ان کے بھائی فارس شفیع کا گانا ریلیز

’معزز صارف‘ سے قبل 21 فروری کو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آٹھواں گانا ’پیچھے ہٹ‘ ریلیز کیا گیا تھا، جسے جسٹن بیبیز اور حسن رحیم نے گایا تھا۔

اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے ساتویں گانے ’یہ دنیا‘ کو 12 فروری کو جاری کیا گیا تھا، جسے یوزک بینڈ ’قراقرم‘ کے شیری خٹک نے طلحہٰ انجم اور فارس شفی کے ساتھ گایا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کے اب تک کے سب سے مقبول گانے ’پسوڑی‘ کو کو علی سیٹھی اور شے گل کی آواز میں گزشتہ ماہ سات فروری کو جاری کیا گیا تھا، ’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کا سب سے زیادہ تیزی سے 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا گانا بھی بنا تھا۔

مزید پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘: ’تو جھوم‘ کے بعد ’کنا یاری‘ کے چرچے

’پسوڑی‘ سے پہلے یکم فروری کو پنجابی زبان کا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ’دی سوچ بینڈ‘ اور ’بٹ برادرز‘ نے گایا تھا۔

اس سے قبل گریمی ایوارڈ نامزد یافتہ امریکی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں ’محرم‘ کو 28 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔ عروج آفتاب کے گانے سے قبل 23 جنوری کو عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ بھی پنجابی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’تو جھوم‘ کے ساتھ ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا ’کنا یاری‘ گزشتہ ماہ 19 جنوری کو ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کی آواز میں جاری کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کا آغاز 14 جنوری سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ سے ہوا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025