• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اختلاف ختم

شائع March 18, 2022
دونوں کی فلم ٹچ بٹن بھی جلد ریلیز ہونے کا امکان ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی فلم ٹچ بٹن بھی جلد ریلیز ہونے کا امکان ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اور دونوں نے ایک بار پھر ایک ساتھ زندگی گزارنا شروع کردی۔

دونوں کے درمیان نومبر 2020 میں ابتدائی طور پر اختلافات، بعد ازاں علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں اور تب سے لے کر اب تک دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اور دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ زندگی گزارنے لگے ہیں۔

شوبز یوٹیوب چینل گلیکسی لولی وڈ کے شو واٹس دی 411 کے میزبانوں کے مطابق خبریں ہیں کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور دونوں کو حال ہی میں ایک دوست کی سالگرہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

رپورٹ میں جوڑے کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں علیحدگی کے دوران اپنے مسائل اور غلطیوں پر مسلسل غور و فکر کرنے میں مصروف تھے، جس کے بعد ان کے درمیان تنازعات ختم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عروہ و فرحان کے درمیان دوستی ہوگئی؟

شو میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان صلح کروانے میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی کردار ادا کیا۔

شو میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی تھی۔

تاہم ساتھ ہی واضح کیا گیا کہ تاحال جوڑے نے اپنے درمیان اختلافات کی ذاتی طور پر تصدیق نہیں کی لیکن امکان ہے کہ جلد ہی دونوں اپنی پہلی فلم ٹچ بٹن کو ریلیز کریں گے، جس میں دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ڈیڑھ سال سے دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں سامنے آتی رہیں، دونوں کو نومبر 2020 کے بعد تاحال ایک ساتھ کسی تقریب میں نہیں دیکھا گیا۔

دونوں نے مارچ 2021 میں فلم ساز قاسم علی مرید کی شادی میں شرکت کی تھی مگر دونوں کو الگ الگ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے کوئی گفتگو نہیں کی تھی۔

ان کی طلاق کی خبریں آنے کے بعد عروہ حسین کے والد نے انہیں افواہ قرار دیا تھا، تاہم اس کے باوجود دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا۔

جولائی 2021 میں عروہ حسین کی جانب سے پھولوں کی تصویر شیئر کیے جانے اور شکرانے ادا کیے جانے پر چہ مگوئیاں ہوئی تھیں کہ ان کے اور فرحان سعید کے درمیان اختلافات ہوگئے، تاہم اس کے باوجود دونوں نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

روہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

شادی سے قبل دونوں نجی چینلز ہم ٹی وی کے ڈرامے 'اڈاری' اور اے آر وائے کے ڈرامے 'میرے اجنبی' میں ساتھ دکھائی دیے تھے اور ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی تھی۔

شادی کے بعد بھی دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کی جوڑی کا شمار پاکستان کی مشہور شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024