• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 78فیصد اضافہ

شائع March 18, 2022
پاکستان کی کئی ممالک کو برآمدات میں 100فیصد سے زائد اضافہ ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی کئی ممالک کو برآمدات میں 100فیصد سے زائد اضافہ ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تجارت 2013 کے 6 ارب 90 ارب یورو کے مقابلے میں 78 فیصد بڑھ کر 2021 میں 12.2 ارب یورو ہو گئی جس کی بنیادی وجہ جنوری 2014 سے جنرالائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) پلس اسکیم کا نفاذ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ایک تجزیہ جاری کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جی ایس پی پلس اسکیم ایک باہمی فائدہ مند انتظام ہے جس کی بدولت 28 رکنی یورپی یونین کی ریاستوں کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوتا ہے، دسمبر 2013 میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے ایک قانون سازی کرتے ہوئے 23-2014 کے لیے جی ایس پی اسکیم کو نافذ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس میں توسیع دو سالہ کارکردگی سے مشروط ہے، یورپی یونین

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات 2013 میں 3.31 ارب یورو تھیں جو سال 2021 میں 86 فیصد اضافے سے 6.64 ارب یورو تک پہنچ گئیں۔

اسی وقت پاکستان کو یورپی یونین کی برآمدات بھی 2013 میں 3.31 ارب یورو سے 2021 میں 69 فیصد اضافے سے 5.59 ارب یورو ہو گئیں۔

جرمنی 2021 میں پاکستان ایک سرکردہ برآمد کنندہ کے طور پر ابھر کر سامنا آیا جس کی برآمدات 2013 میں 8 3کروڑ 28 لاکھ یورو سے 60 فیصد اضافے کے بعد 1.33 ارب یورو تک پہنچ گئیں۔

اس کے بعد بیلجیئم کو برآمدات 35 کروڑ 70 لاکھ یورو سے 143 فیصد اضافے کے بعد 86کروڑ 61 لاکھ یورو، اٹلی 2013 میں 43 کروڑ کے مقابلے میں 75 فیصد اضافے سے 75 کروڑ 41 لاکھ، نیدرلینڈز 32 کروڑ 50 لاکھ سے 107 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 29 لاکھ اور اسپین کو برآمدات 14کروڑ 29 لاکھ کے مقابلے میں 152 فیصد بڑھ کر 35 کروڑ 94 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

پاکستان کی سوئیڈن کے لیے برآمدات 2013 میں 17کروڑ 75 لاکھ کے مقابلے میں 2021 میں 32 فیصد بڑھ کر 23 کروڑ 44 لاکھ یورو تک پہنچ گئی، آسٹریلیا کے لیے 6 کروڑ 96 لاکھ یورو سے 131 فیصد اضافے کے بعد 16 کروڑ 7 لاکھ، پولینڈ کے لیے 10 کروڑ 17 لاکھ یورو سے 26 فیصد اضافے کے بعد 12 کروڑ 62 لاکھ یورو، فن لینڈ 3 کروڑ 55 لاکھ سے بڑھ کر 10کروڑ 87 لاکھ یورو جبکہ ڈنمارک کو برآمدات 5 کروڑ 99 لاکھ سے بڑھ کر 10 کروڑ 80 لاکھ یورو تک پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 49 فیصد اضافہ

2013 کے بعد سے پاکستان کی مختلف شعبوں میں یورپی یونین کو برآمدات میں کافی اضافہ ہوا ہے جس میں مشینری اور برقی آلات ایک ارب 5 لاکھ یورو سے 2021 میں 49 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 57 کروڑ یورو تک پہنچ گئی ہیں، لوہے اور اسٹیل میں 24 کروڑ 50 لاکھ یورو کی برآمدات 114 فیصد اضافے سے 52 کروڑ 50 لاکھ یورو تک پہنچ گئی ہیں، فارمیسی میں 2013 میں 26 کروڑ 40 لاکھ یورو پر موجود برآمدات 143 فیصد اضافے سے 64 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہیں۔

اسی طرح پلاسٹک کی برآمدات 9 کروڑ 30 لاکھ یورو کے مقابلے میں 79 فیصد اضافے سے 16کروڑ 60 لاکھ اور طبی پیمائش کے آلات 17کروڑ 40 لاکھ یورو کے مقابلے میں 45 فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 20 لاکھ یورو تک پہنچ گئی ہے۔

یورپی یونین میں پاکستان کی سرفہرست تجارتی منزل جرمنی ہے جہاں اس کی برآمدات 1.61 ارب یورو، اس کے بعد اسپین کو 88 کروڑ 48 لاکھ یورو، ہالینڈ کو 80 کروڑ 60 لاکھ یورو، اٹلی کو 76 کروڑ 35 لاکھ یورو، فرانس کو 62 کروڑ 63 لاکھ یورو اور بیلجیئم کو 45 کروڑ 51 لاکھ یورو کی برآمدات کی گئیں۔

2013 کے بعد سے یورپی یونین کے 12 رکن ممالک کو پاکستان کے لیے برآمدات میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: برآمد کنندگان نے یورپی یونین میں باسمتی چاول پر بھارتی دعوے کو چیلنج کردیا

ملک کی پولینڈ کے لیے برآمدات میں 332 فیصد، ہنگری کے لیے 245 فیصد، بلغاریہ کے لیے 242 فیصد، ڈنمارک کے لیے 189 فیصد، جمہوریہ چیک کے لیے 195 فیصد، آئرلینڈ کے لیے 177فیصد، قبرص کے لیے 134فیصد، رومانیہ کے لیے 128فیصد، پرتگال کے لیے 117فیصد، اسپین کے لیے 108فیصد، سلووینیا کے لیے 105فیصد اور نیدرلینڈز کے لیے 103فیصد بڑھ گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024