• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے، ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

شائع March 17, 2022
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز اورواحد ٹی20 میچ  راولپنڈی میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز اورواحد ٹی20 میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئٹنٹی میچ کے لیے قومی کرکٹ کا اعلان کردیا گیا، آصف آفریدی اور محمد حارث کو پہلی دفعہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر محمد حارث نے ڈومیسٹک میں اپنی شان دار کارکردگی کے نتیجے میں سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حال ہی میں مکمل ہونے والے ساتویں ایڈیشن میں آصف نے ملتان سلطانز کے لیے 5 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ 20 سالہ حارث نے پشاور زلمی کے لیے 186.5 کے شان دار اسٹرائیک ریٹ سے 5 میچوں میں 166 رنز بنائے تھے۔

محمد حارث پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کے لیے اب تک 7 میچوں میں 44 سے کچھ کم کی اوسط سے 219 رنز بنا چکے ہیں جبکہ آصف آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے 7 میچوں میں 4.39 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا، بابر اور رضوان نے شکست سے بچالیا

محمد حارث کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن اس وقت سیریز نہیں کھیلی جا سکی تھی کیونکہ کیویز سیریز کے افتتاحی دن ہی وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

محمد نوازپاؤں کی انجری کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں طرز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق حتمی ٹیم میں محمد نواز کا انتخاب فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہوگا۔

قومی سلیکٹرز نے ون ڈے سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے حصے کے طور پر کھیلی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی 20 کے لیے 17 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کھلاڑی 22 مارچ کو لاہور میں جمع ہوں گے اور وہاں تین دن آئسولیشن میں گزاریں گے، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم کے ساتھ ضم ہونے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن

آسٹریلیا ون ڈے رینکنگ میں نمبر 3 پر موجود ہے جبکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے عالمی چیمپئن ہیں، دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم 50 اوور اور 20 اوورز کے طرز میں بالترتیب چھٹے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 29 مارچ، دوسرا ایک روزہ میچ 31 مارچ اور تیسرا او ڈی آئی 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ مختصر دورانیے کے فارمیٹ کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے، سیریز کے ابتدائی دونوں میچ برابر ہوچکے ہیں۔

قومی ٹیم کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شان دار بلے بازی کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی یقینی فتح کو ڈرا میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی تھی، قومی ٹیم نے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 438 رنز بنائے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا گیا جس کا نتیجہ بھی برابری پر ختم ہوگیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جا ئے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران مارک ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024