• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’یوم پاکستان‘ پر پاک فوج کا نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ ریلیز

شائع March 17, 2022
گانے میں یشال شاہد کی آواز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ
گانے میں یشال شاہد کی آواز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہر سال کی طرح اس سال بھی نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی بڑھانے کے لیے نیا نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ ریلیز کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے نہ صرف یوم پاکستان بلکہ یوم آزادی اور یوم دفاع سمیت اہم قومی دنوں پر نغمے جاری کیے جاتے ہیں۔

’شاد رہے پاکستان‘ کی شاعری شجاع حیدر نے لکھی ہے اور اسے انہوں نے یشال شاہد کے ساتھ مل کر گایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پر پاک فوج کا گانا ’ایک قوم، ایک منزل‘ ریلیز

ملی نغمے میں جہاں نئی نسل کو اپنے وطن سے محبت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں اس میں وطن کے خوبصورت نظاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

نغمے کے بول اور میوزک کو سن کر حب الوطنی کا جذبہ بڑھ جاتا ہے جب کہ اس میں دکھائے گئے سرزمین پاکستان کے نظاروں کو دیکھ کر وطن پر مزید محبت آجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا گانا جاری

’شاد رہے پاکستان‘ کی ویڈیو کی ہدایات یاسر جسوال نے دی ہیں اور اسے 17 مارچ کو یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر سمیت دیگر چینلز پر بھی جاری کیا گیا۔

’شاد رہے پاکستان‘ کے ریلیز ہوتے ہی گانا مقبول ہوگیا اور اسے متعدد ٹی وی چینلز پر بھی ’یوم پاکستان‘ کی مناسبت نشر کیا جانے لگا۔

اس سے قبل گزشتہ برس آئی ایس پی آر نے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کی آواز میں ’ایک قوم، ایک منزل‘ جاری کیا تھا، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024