• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرینہ کپور ڈیجیٹل اسکرین ڈیبیو کرنے کو تیار

شائع March 17, 2022
ابھی یہ واضح نہیں اداکارہ کی ہہلی نیٹ فلیکس فلم کب تک ریلیز ہوگی؟ —فائل فوٹو: انسٹاگرام
ابھی یہ واضح نہیں اداکارہ کی ہہلی نیٹ فلیکس فلم کب تک ریلیز ہوگی؟ —فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ بے بو کرینہ کپور خان اگرچہ ان دنوں فلموں سے دور ہیں، تاہم جلد ہی وہ ڈیجیٹل اسکرین پر پہلی بار جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

جی ہاں، کرینہ کپور بھی دیگر ساتھی اداکاروں کی طرح جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی مسٹری تھرلر فلم میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں آنے والی فلم کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے تصدیق کہ وہ بھی جلد ڈیجیٹل اسکرین پر دکھائی دیں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ جاپانی ناول ‘دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ پر اسی نام سے بنائی گئی جاپانی فلم کی کہانی سے اخذ کردہ نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی۔

اداکارہ کی طرح نیٹ فلیکس انڈیا نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کرینہ کپور کی ڈیجیٹل ڈیبیو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ سپر اسٹار ان کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔

کرینہ کپور کی پہلی ڈیجیٹل فلم کی کی ہدایات سوجوائے گھوش دے رہے ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں بے بو کے علاوہ جے دیپ اہلوت، جے شیوکرمانی اور اکشائے پوری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ مذکورہ فلم کو کب تک جاری کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔

کرینہ کپور شادی اور اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کے بعد بہت کم فلموں میں دکھائی دیتی ہیں، وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد کچھ فلموں میں دکھائی دی تھیں مگر پھر دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کی وجہ سے وہ اسکرین سے دور تھیں۔

اگرچہ کرینہ کپور فلموں سے دور تھیں، تاہم وہ ٹی وی شوز اور ایوارڈز تقاریب میں دکھائی دیتی رہتی تھیں اور اب ان کے جلد ڈیجیٹل اسکرین پر جلوہ گر ہونے پر ان کے شائقین انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024